تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ملزم حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین روز کے لیے منظور

by ویب ڈیسک
ستمبر 8, 2025
سامعہ حجاب کا انکشاف: منگنی، رشتہ ختم ہونے کی وجوہات
Share on FacebookShare on Twitter

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت نے سامعہ حجاب اغوا اور دھمکی کیس میں گرفتار مرکزی ملزم حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین روز کے لیے منظور کر لیا۔ ملزم کو ابتدائی پانچ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ اظہر ندیم کے روبرو پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت پہلے پچھلے ریمانڈ کا جائزہ لے اور پولیس سے دریافت کرے کہ اب تک کس حد تک تحقیقات مکمل ہوئی ہیں۔ عدالت میں ملزم حسن زاہد اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے درمیان مالی لین دین کی تفصیلات پیش کی گئیں، جب کہ سامعہ کے والدین کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔سماعت کے موقع پر سامعہ حجاب نے عدالت کو بتایا:
"اگر حسن جیل سے رہا ہوگیا تو وہ مجھ سے بدلہ ضرور لے گا۔”

ملزم کے وکیل نے مؤقف دیا کہ دونوں کی منگنی ہو چکی ہے اور اس حوالے سے منگنی کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کیں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 45 ہزار روپے برآمد ہو چکے ہیں، تاہم اس کی گاڑی، اسلحہ اور ساتھیوں کی برآمدگی ابھی باقی ہے۔ اسی بنا پر انہوں نے جسمانی ریمانڈ میں مزید آٹھ روز کی توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد حسن زاہد کا جسمانی ریمانڈ مزید تین دن کے لیے بڑھا دیا۔

Previous Post

دریائے چناب میں بلند سطح کا سیلاب، مظفرگڑھ کے دیہات زیرِ آب

Next Post

کراچی میں بارش اور بلند لہریں: نکاسیٔ آب بڑا چیلنج، مگر انتظامیہ الرٹ

Next Post
مرتضیٰ وباب کراچی کے نئے میئر

کراچی میں بارش اور بلند لہریں: نکاسیٔ آب بڑا چیلنج، مگر انتظامیہ الرٹ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist