تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل

by ویب ڈیسک
ستمبر 6, 2025
اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل
Share on FacebookShare on Twitter

ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ ناکامی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا، اور آئندہ بھی ان کا انجام شکست ہی ہوگا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا: “اگلی بار اسکور 6-0 پر محدود نہیں رہے گا، بلکہ 60-0 ہوگا۔”

کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ 6 ستمبر وہ دن ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ آج بھی پاک فضائیہ ہر محاذ پر پوری تیاری کے ساتھ کھڑی ہے۔ “ہم نے کبھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کیا، اور ہمیں فخر ہے کہ جنگ کے دنوں کے ساتھ ساتھ امن کے وقت میں بھی پاک فضائیہ ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔”

انہوں نے آپریشن بنیان المرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضاؤں کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط اور فولادی ہاتھوں میں ہے۔ “تکنیکی جدت اور اعلیٰ تربیت نے دنیا کو تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا کہ پاکستان ایئر فورس ایک ناقابلِ تسخیر قوت ہے۔”

انہوں نے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ ملک بھر کی مساجد میں نمازِ فجر کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والی حالیہ جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے ایک بار پھر دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔ پاک فضائیہ نے جدید ترین رافیل طیاروں سمیت کئی جنگی جہاز تباہ کیے اور دشمن کے ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Previous Post

یومِ دفاع و شہدا، قوم کے عزم و وفا کا درخشاں استعارہ

Next Post

یومِ ولادتِ رسول ﷺ , روشنیوں اور عقیدت کا دن

Next Post
یومِ ولادتِ رسول ﷺ , روشنیوں اور عقیدت کا دن

یومِ ولادتِ رسول ﷺ , روشنیوں اور عقیدت کا دن

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist