تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب : سیلاب، تاریخ میں پہلی بار ’’کلینک آن بوٹس‘‘ سروس کا آغاز

by ویب ڈیسک
ستمبر 4, 2025
پنجاب : سیلاب، تاریخ میں پہلی بار ’’کلینک آن بوٹس‘‘ سروس کا آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پہلی بار تاریخ رقم  جب کشتیوں کو اسپتالوں میں بدل دیا گیا۔ ’’کلینک آن بوٹس‘‘ نامی یہ انقلابی اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کا عملی ثبوت ہے، جو متاثرہ عوام کو عین ان کے دروازے پر علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔ سیلاب کے ریلیف کیمپ اب محض پناہ گاہ نہیں، بلکہ شفقت اور سہولت کے مراکز ہیں۔ ہر کشتی ایک امید کا پیغام لاتی ہے، جہاں ڈاکٹر اور عملہ دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات نے ان کی فکر کو کم اور اعتماد کو بڑھا دیا ہے۔ حاملہ خواتین کے لیے باقاعدہ چیک اپ، ملٹی وٹامنز، سینٹری کٹس اور رورل ایمبولینس سروس موجود ہے تاکہ ہر زندگی کو تحفظ دیا جا سکے۔

کیمپوں میں روزانہ بچوں کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی حاضری، نومولود کی ویکسی نیشن، اور غذائی قلت سے لڑنے کے پروگرام ایک نئی مثال قائم کر رہے ہیں۔ ملیریا، ہیضہ، جلدی امراض اور پیٹ کی بیماریوں کے علاج کے لیے ہر ضروری دوا دستیاب ہے، جبکہ او آر ایس اور اینٹی بائیوٹکس کی وافر مقدار نے ہر کیمپ کو صحت کا قلعہ بنا دیا ہے۔ مریم نواز شریف کے اس جرات مندانہ اقدام نے فلڈ ریلیف کو محض امداد نہیں بلکہ ایک تاریخی خدمت میں بدل دیا ہے۔ پنجاب کی سرزمین پر آج صحت اور ہمدردی کی ایسی مثال قائم ہوئی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے یادگار رہے گی۔ یہ صرف ریلیف نہیں، بلکہ ایک نئے پنجاب کی جھلک ہے  جہاں مشکل وقت میں عوام اکیلے نہیں، حکومت ان کے ساتھ ہے۔

Previous Post

ڈکی بھائی کیس: جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع

Next Post

سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ

Next Post
سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ

سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist