تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب میں بدترین سیلابی صورتحال، فوج طلب

by ویب ڈیسک
اگست 27, 2025
مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا  ہنگامی الرٹ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد پنجاب کے بڑے دریاؤں  راوی، چناب اور ستلج   نے خطرناک حد تک بپھر کر تباہی مچا دی ہے۔ کئی دہائیوں بعد صوبہ پنجاب کو اتنے بڑے پیمانے پر سیلاب کا سامنا ہے، جس نے لاکھوں انسانوں کو متاثر اور ہزاروں دیہات کو زیرِ آب کر دیا ہے۔

خطرناک سیلابی کیفیت

ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب اور گنڈا سنگھ والا (ستلج) و جسڑ (راوی) پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے راوی میں تو 32 برس بعد سب سے شدید صورتحال سامنے آئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق، اب تک 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، اگرچہ خوش آئند امر یہ ہے کہ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انخلا اور ریسکیو آپریشن

سیلابی ریلے نے لاہور کے شاہدرہ، موٹروے ٹو کے نشیبی علاقے، قصور، نارووال، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے دستے مسلسل الرٹ پر ہیں۔

  • نارووال میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔

  • شکر گڑھ کے علاقے جرمیاں جھنڈے میں دیوار پر پناہ لینے والے درجنوں افراد کو بھی بحفاظت نکالا گیا۔

  • مقامی ایم پی اے احمد اقبال لہڑی بھی سیلابی پانی میں پھنس گئے تھے، جنہیں ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

متاثرہ علاقے اور نقصانات

سیلابی پانی سے ہیڑے، نواں کوٹ، خضر آباد، لالو آنہ، گجراں دا ٹھٹہ، کھوہ صادق اور ڈیرہ حاکم جیسے دیہات شدید متاثر ہوئے۔ زمینی رابطے منقطع ہونے سے مکین محصور ہیں جبکہ دھان، مکئی، سبزیوں اور چارے کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مقامی افراد اور سرکاری مشینری پانی روکنے کے لیے بند باندھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دریاؤں کی صورتحال

  • ہیڈ بلوکی (راوی) پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 79 ہزار 660 کیوسک تک پہنچ گئی۔

  • مرالہ بیراج (چناب) پر پانی کی آمد 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں یہ ریلا چنیوٹ پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔

  • کرتارپور مکمل طور پر زیرِ آب آچکا ہے، حتیٰ کہ سکھ برادری کا مقدس مقام گوردوارہ دربار صاحب بھی سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے۔

  • دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔

فوج کی طلبی اور ریسکیو آپریشن

سیلابی تباہ کاریوں کے پیشِ نظر لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ فوجی جوان کشتیوں کے ذریعے متاثرین، بچوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو متاثرہ اضلاع کے دورے اور ریلیف آپریشنز کی براہِ راست نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور متاثرین کی فوری بحالی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Previous Post

ٹیلر سوئفٹ اور مشہور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی منگنی کے بندھن میں بندھ گئے

Next Post

تحریک انصاف کا پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

Next Post
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلہ محفوظ

تحریک انصاف کا پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist