تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ڈکی بھائی پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کی پروموشن کا الزام

by ویب ڈیسک
اگست 21, 2025
ڈکی بھائی پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کی پروموشن کا الزام
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی غیر قانونی بیٹنگ ایپس کی پروموشن کے بدلے ایک شو سے 10 سے 20 ہزار ڈالر وصول کرتے تھے۔

ادارے نے 46 غیر قانونی آن لائن ایپس کی فہرست بھی جاری کردی ہے، جن میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس اور وہ ایپس بھی شامل ہیں جو شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبرز لیک کر دیتی تھیں۔ ان میں Aviator Game، Chicken Road، 1xBet، Dafabet، 22Bet، Pari Match، Bet365، Plinko، Rabona اور دیگر شامل ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق یہ فہرست پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فراہم کر دی گئی ہے اور اب پی ٹی اے تمام غیر قانونی ایپس کو بلاک کرے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری نے میڈیا کو  بتایا کہ پاکستان میں 40 سے زائد ایسی ایپس کے ذریعے اربوں روپے کا آن لائن جوا کھیلا جارہا ہے اور جوئے کو فروغ دینے والے یوٹیوبرز و انفلوئنسرز کی فہرست تیار کی جاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوبرز لگژری لائف اسٹائل اور مہنگی گاڑیوں کے ذریعے نوجوانوں کو متاثر کر کے ان ایپس کی جانب راغب کرتے ہیں۔ چند روز قبل این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ عدالت پہلے ان کا 2 روزہ اور پھر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی ہے، جبکہ ایجنسی نے 28 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے 50 سے زائد ایسے پروگرامز کیے جن کے ذریعے جوئے کو فروغ دیا گیا۔

سرفراز چوہدری نے مزید کہا کہ 14 جون کو ایک بڑی انکوائری شروع کی گئی جس میں سامنے آیا کہ یہ ایپس خاص طور پر 6 سے 16 سال تک کے بچوں کو نشانہ بنا رہی تھیں۔ ان کے مطابق یہ معاملہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے، اسی لیے ریاست نے خود مدعیت میں کارروائی شروع کی اور سائبر پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق، پاکستان میں بیٹنگ یا آن لائن جوئے کے حوالے سے واضح قوانین موجود نہیں، جس کی وجہ سے مقدمات میں پیچیدگیاں آتی ہیں۔ ڈکی بھائی کے خلاف پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 اور پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ مخصوص جرم کی وضاحت کے بغیر سزا دلوانا مشکل ہوتا ہے۔

Previous Post

9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

Next Post

فیلڈ مارشل نےکوئی انٹرویو نہیں دیا، پی ٹی آئی اور معافی کاذکر نہیں ہوا

Next Post
آئی ایس پی آر انٹرنشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست

فیلڈ مارشل نےکوئی انٹرویو نہیں دیا، پی ٹی آئی اور معافی کاذکر نہیں ہوا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist