ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلہ دیش کو آئندہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔ بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن (بی ایچ ایف) نے بھی اس دعوت نامے کی تصدیق کر دی ہے۔ بی ایچ ایف کے مطابق انہیں یہ دعوتی خط ہاکی انڈیا کی جانب سے موصول ہوا ہے، جو اس ایونٹ کے میزبان ہیں۔ بی ایچ ایف آفیشل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھرپور انداز میں شرکت کرے گی اور اس کے لیے فوری طور پر تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو یہ موقع پاکستان کی جگہ دیا گیا ہے، جس کے بعد بنگلہ دیشی ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ اس ایونٹ میں ایک بڑی ذمہ داری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔








Discussion about this post