وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ ہی اس پر یقین رکھتا ہے، ہماری جوہری صلاحیت صرف اور صرف ملکی دفاع کے لیے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بی ایل اے اور طالبان بھارت کی پراکسیز ہیں جبکہ پاکستان کا بھارت کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی۔ وزیر دفاع نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، یہاں تک کہ خواب میں بھی انہیں پاکستان اور پاک فوج نظر آتی ہے۔ بھارت میں خود مودی کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں کے عوام بھی ان پر تنقید کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مودی اپنے بیانات سے صرف بھارت کے اندر پیدا ہونے والے سیاسی طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کی پالیسیوں سے بھارت اپنا عالمی مقام کھو چکا ہے۔







Discussion about this post