تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس

by ویب ڈیسک
اگست 12, 2025
الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے میں دی گئی بعض آبزرویشنز پر سوال اٹھا دیے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور پنجاب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ضمانت کے کیس میں حتمی نوعیت کی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ فی الحال عدالت قانونی نکات میں نہیں جائے گی کیونکہ ایسے نتائج دینے سے کسی ایک فریق کے کیس پر اثر پڑ سکتا ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت تک قانونی سوالات پر تیاری مکمل کریں۔ سلمان صفدر کی روسٹرم پر بات کرنے کی استدعا چیف جسٹس نے مسترد کر دی، اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

پس منظر اور بانی پی ٹی آئی کا مؤقف
سپریم کورٹ کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب 29 جون کو دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کر دی تھی۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کے مبینہ تشدد کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام بے بنیاد ہے کیونکہ اس وقت وہ نیب کی حراست میں تھے، لہٰذا واقعات میں شامل ہونا "ناممکن” تھا۔ اپیل میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے "انجینئرڈ اور جعلی شواہد” پر انحصار کیا، جن میں پولیس افسران کے پرانے اور تاخیر سے دیے گئے بیانات شامل ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کا مؤقف
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں مشاہدہ کیا تھا کہ استغاثہ کے پاس شواہد موجود ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے کردار کو ظاہر کرتے ہیں۔ عدالت کے مطابق، یہ کردار ان کی گرفتاری کے بعد شروع ہوا اور اس میں فوجی تنصیبات پر حملے کی مبینہ ہدایات شامل ہیں۔فیصلے میں 2 پولیس افسران اور دیگر گواہوں کے بیانات کا حوالہ دیا گیا جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خفیہ طور پر پی ٹی آئی اجلاسوں میں شرکت کی۔ ان اجلاسوں میں مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی نے دیگر رہنماؤں کو ہدایت دی کہ اگر انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا جائے تو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے۔ یہ اجلاس مبینہ طور پر 4 مئی کو چکری، راولپنڈی کے ایک ریسٹ ایریا میں اور 7 تا 9 مئی 2023 کو زمان پارک لاہور میں منعقد ہوئے۔

Previous Post

پاکستان کا امریکا کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم

Next Post

پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، قومی اسمبلی و سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی

Next Post
نافرمان بیٹوں کو 3ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، قومی اسمبلی و سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist