تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی , اروندھتی رائے سمیت عالمی شہرت یافتہ مصنفین نشانے پر

by ویب ڈیسک
اگست 8, 2025
مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر پابندی ,  اروندھتی رائے سمیت عالمی شہرت یافتہ مصنفین نشانے پر
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں  پولیس نے متعدد کتابوں کی دکانوں پر چھاپے مارےہیں ، یہ کارروائی ان 25 کتابوں پر پابندی کے بعد عمل میں آئی جن میں عالمی شہرت یافتہ بُکر پرائز ونر اروندھتی رائے کی تصنیف بھی شامل ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ کتابیں "علیحدگی پسندی کو ہوا دینے” کا ذریعہ ہیں۔ بھارتی حکومت نے مصنفین پر الزام لگایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں "جھوٹا بیانیہ” پھیلا رہے ہیں اور کشمیری نوجوانوں کو ریاست کے خلاف گمراہ کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس آپریشن کا مقصد علیحدگی پسند نظریات اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے مواد کو ختم کرنا ہے، اور عوام سے امن و امان کے لیے تعاون کی اپیل کی۔  اس سے قبل بھی بھارتی پولیس  فروری میں بھی  اسلامی لٹریچر ضبط کر چکی ہے۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اس پابندی کو "آمرانہ اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی پالیسی سازیاں حکمرانوں کے عدم اعتماد اور محدود فہم کو بے نقاب کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علما اور مؤرخین کی کتابوں پر پابندی کشمیری عوام کی جیتی جاگتی یادداشت کو مٹا نہیں سکتی۔

پابندی کی فہرست میں اروندھتی رائے کی 2020 میں شائع ہونے والی مضامین کی کتاب "آزادی: فریڈم، فاشزم، فکشن”، ممتاز ماہر قانون اے جی نورانی اور لندن اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر سومنترہ بوس کی تصانیف بھی شامل ہیں۔ مورخ صدیق واحد کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے جو اظہارِ رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندی کی زد میں آنے والی کئی کتابیں تحقیقی شواہد، منطق اور ٹھوس دلائل پر مبنی ہیں، مگر ایسا لگتا ہے کہ اب اس کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔

Previous Post

اسرائیلی کابینہ کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے متنازع منصوبے کی منظوری

Next Post

ایشیا کپ 2025 , پاک بھارت ٹکراؤ کی راہ ہموار، اماراتی بورڈ کا بڑا بیان

Next Post
ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان سے  نہ کھیلا تو کیا ہوگا ؟

ایشیا کپ 2025 , پاک بھارت ٹکراؤ کی راہ ہموار، اماراتی بورڈ کا بڑا بیان

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist