تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

by ویب ڈیسک
اگست 5, 2025
بھارتی قیادت سیزفائر برداشت نہیں کر پا رہی، پاکستان نے مؤثر ردعمل دیا
Share on FacebookShare on Twitter

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی نئی سازشیں کر رہا ہے، جسے پاکستان کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں جموں کو ریاست اور کشمیر کو یونین ٹیریٹری بنانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقِ خودارادیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا، جس سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے۔ اس اقدام کے ذریعے بھارت نے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی بلکہ انسانی حقوق کے عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کو بھی پامال کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کیے جا رہے ہیں، کشمیریوں کی زمینیں ضبط کی جا رہی ہیں اور علاقے میں میڈیا پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ خواتین کو ہراسانی، بےگناہ افراد کی گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالی معمول بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرزور اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، لیکن اگر کوئی ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ہر سال 5 اگست کو پاکستان میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جاتا ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی طرف مبذول کروائی جا سکے۔

Previous Post

وفاقی حکومت کی اپوزیشن کو 26ویں ترمیم میں بہتری لانے کیلئے مذاکرات کی دعوت

Next Post

بحریہ ٹاؤن کی نیلامی جاری رہے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

Next Post
پی ٹی آئی ارکان، پارلیمنٹ جائیں پھر دیکھیں گے، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ

بحریہ ٹاؤن کی نیلامی جاری رہے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist