تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق سے منسوب شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

by ویب ڈیسک
اگست 4, 2025
تمنا بھاٹیا نے عبدالرزاق سے منسوب شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر دو ٹوک ردِعمل دیا ہے جن میں انہیں سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ شادی شدہ قرار دیا گیا تھا۔یہ افواہیں پہلی بار 2020 میں اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب تمنا اور عبدالرزاق کی ایک مشترکہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دونوں کو ایک جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تصویر کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ پر قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا  یہاں تک کہا گیا کہ دونوں نے خفیہ شادی کر لی ہے۔ اب، برسوں بعد، تمنا بھاٹیا نے ایک بھارتی ٹی وی شو کو انٹرویو دیتے ہوئے ان افواہوں پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا:

"انٹرنیٹ واقعی ایک عجیب جگہ ہے… یہ سب بہت ہی شرمناک تھا۔ صرف ایک تقریب میں ساتھ موجود ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا ذاتی تعلق تھا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں تو اس شہر کا نام بھی یاد نہیں، جہاں وہ جیولری اسٹور کی افتتاحی تقریب کے لیے گئی تھیں، اور وہیں سے یہ عجیب کہانی گھڑ لی گئی۔تمنا نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے معذرتاً کہا:

"معاف کیجیے گا سر، آپ کے تو بچے بھی ہیں!”

اداکارہ نے زور دے کر کہا کہ جب آپ کا کسی سے کوئی تعلق نہ ہو، اور لوگ خود سے من گھڑت کہانیاں بنا لیں تو اس پر صرف افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

"ہم ان لوگوں کو سمجھا نہیں سکتے، جو جو چاہیں، وہی سوچتے ہیں۔”

واضح رہے کہ تمنا بھاٹیا کا نام 2022 سے بھارتی اداکار وجے ورما کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا تھا، تاہم حالیہ خبروں کے مطابق دونوں کے درمیان اب صرف دوستی باقی ہے اور رومانوی تعلق ختم ہو چکا ہے۔

Previous Post

حج 2026 کے لیے واجبات کی وصولی کا آغاز

Next Post

پاکستان کی فتح، سیریز اپنے نام

Next Post
پاکستان کی فتح، سیریز اپنے نام

پاکستان کی فتح، سیریز اپنے نام

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist