تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا

by ویب ڈیسک
اگست 2, 2025
لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے ممکنہ بائیکاٹ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کی اپنی مستقل پالیسی پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بورڈ کے گورننگ باڈی کے ایک ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس کا واحد ایجنڈا لیجنڈز لیگ سے متعلق حکمتِ عملی طے کرنا تھا۔

اجلاس میں بعض اراکین نے لیگ کے فائنل میچ کے بائیکاٹ کی تجویز پیش کی۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایونٹ کے مالکان اور اسپانسرز بھارتی ہیں اور بھارت، میدانِ جنگ اور ایشین کرکٹ کونسل (ACC) میں ناکامی کے بعد کھیل کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اراکین نے مزید نشاندہی کی کہ ایک ٹیم نے ’پاکستان چیمپئنز‘ کے خلاف دونوں میچز کھیلنے سے انکار کیا، اس کے باوجود انہیں سیمی فائنل تک پہنچانے کے لیے ایک پوائنٹ دیا گیا، جو غیرمنصفانہ تھا۔ تاہم، سابق کپتان ظہیر عباس اور متعدد دیگر اراکین نے بائیکاٹ کی مخالفت کی اور زور دیا کہ پاکستان کو اپنے غیرجانبدارانہ اور شفاف طرزِ عمل کو برقرار رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی کھیل کو سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا اور اب بھی اسی مؤقف پر قائم رہنا چاہیے۔اجلاس کے شرکاء نے اس ضمن میں حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر چھوڑ دیا، جبکہ ان کی قیادت میں ایشین کرکٹ کونسل کے حالیہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اکثریتی اراکین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ قومی ٹیم فائنل میچ میں حصہ لے گی، تاہم یہ طے کیا گیا کہ آئندہ ایسے تمام فیصلے صرف پی سی بی کی گورننگ باڈی کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

Previous Post

بنگلہ دیشی یوٹیوبر شانتا پال بھارت میں گرفتار

Next Post

33 سال بعد، شاہ رخ خان کو بھارت کا پہلا قومی فلم ایوارڈ

Next Post
ترپتی دیمری 2024 کی مقبول ترین اداکارہ

33 سال بعد، شاہ رخ خان کو بھارت کا پہلا قومی فلم ایوارڈ

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist