تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی، صدر ٹرمپ

by ویب ڈیسک
جولائی 31, 2025
دنیا میں 5 جنگیں رکوائیں، نوبل امن انعام کا بہترین امیدوار میں ہوں، ٹرمپ
Share on FacebookShare on Twitter

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تجارتی میدان میں ہلچل مچاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ نئے معاشی باب کا آغاز کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے نہ صرف نئی تجارتی شراکت داریوں کا انکشاف کیا، بلکہ حسبِ روایت بھارت پر طنز کے تیر برسانے سے بھی باز نہ آئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا:
"ہم آج وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدوں پر انتہائی مصروف دن گزار رہے ہیں۔ میں نے کئی ممالک کے سربراہان سے گفتگو کی ہے  اور ہر ایک کی یہی خواہش ہے کہ امریکا خوش و خرم ہو۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی ملاقات آج جنوبی کوریا کے تجارتی وفد سے متوقع ہے، جس پر اس وقت 25 فیصد ٹیرف عائد ہیں، لیکن کورین حکومت انہیں کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز کے ساتھ سامنے آ رہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان پیشکشوں کو بغور سننے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن سب سے بڑی خبر انہوں نے پاکستان کے حوالے سے دی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا:
"ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان میں تیل کے بڑے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس وقت ہم اس امریکی آئل کمپنی کا انتخاب کر رہے ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔”

 اسی موقع پر صدر ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں بھارت کو بھی ہدف بنایا اور کہا:
"کون جانے، شاید ایک دن پاکستانی بھارت کو ہی تیل فروخت کر رہے ہوں!”

ان کا یہ جملہ نہ صرف طنزیہ تھا بلکہ بین السطور ایک مضبوط معاشی پیغام بھی لیے ہوئے تھا کہ دنیا کے تجارتی توازن میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ صدر ٹرمپ نے آخر میں کہا کہ دیگر ممالک بھی ٹیرف میں کمی کے لیے پیشکشیں دے رہے ہیں، اور یہ تمام اقدامات امریکی تجارتی خسارے کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان معاہدوں کی تفصیلی رپورٹ مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔

Previous Post

کراچی : فری میڈیکل کیمپ، مستحق مریضوں کا مفت معائنہ و ادویات کی فراہمی

Next Post

پاک-امریکا تجارتی معاہدہ: دوطرفہ تعلقات کے نئے اقتصادی دور کا آغاز

Next Post
پاک-امریکا تجارتی معاہدہ: دوطرفہ تعلقات کے نئے اقتصادی دور کا آغاز

پاک-امریکا تجارتی معاہدہ: دوطرفہ تعلقات کے نئے اقتصادی دور کا آغاز

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist