تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے

by ویب ڈیسک
جولائی 24, 2025
مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے
Share on FacebookShare on Twitter

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی آمد پر طلبہ و طالبات نے فقیدالمثال جوش و خروش سے استقبال کیا، جہاں ایک فکری، علمی اور قومی جذبے سے لبریز نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قوم کے نوجوان معماروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان کی تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایات کے انمول رشتوں میں صدیوں سے جُڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ میں کوئی بھی مٹھی بھر شرپسند یا دہشت گرد رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اس کی عسکری حکمت عملی، قربانیوں اور تاریخی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ حق اور باطل کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ تھا، جس میں کامیابی صرف بندوق سے نہیں بلکہ عوام کی دعاؤں اور نوجوانوں کے جذبے سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے پرعزم انداز میں کہا:

"کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔”

کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت کرنے والے ان جانبازوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسی فکری نشستیں اور مکالمے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں، تاکہ نوجوان نسل براہِ راست قومی امور سے باخبر اور باہمت رہے۔ یہ ملاقات محض ایک تقریب نہ تھی، بلکہ قومی یکجہتی، شعور، حب الوطنی اور فکری بصیرت کا ایک تاریخی لمحہ تھی ۔

Previous Post

بُراق اوزچیویت نے ’کورلش عثمان‘ چھوڑ دیا، پروڈیوسر سے معاوضے پر اختلاف

Next Post

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں معمولی بہتری

Next Post
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں معمولی بہتری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist