تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بُراق اوزچیویت نے ’کورلش عثمان‘ چھوڑ دیا، پروڈیوسر سے معاوضے پر اختلاف

by ویب ڈیسک
جولائی 23, 2025
بُراق اوزچیویت نے ’کورلش عثمان‘ چھوڑ دیا، پروڈیوسر سے معاوضے پر اختلاف
Share on FacebookShare on Twitter

ترکیہ کے معروف اداکار بُراق اوزچیویت نے تاریخی ڈرامہ سیریز ’کورلش عثمان‘ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکار پانچ سیزنز سے اس سیریز میں مرکزی کردار ’عثمان بے‘ ادا کر رہے تھے۔ترک میڈیا کے مطابق، بُراق اوزچیویت اور ڈرامے کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے درمیان نئے سیزن کے معاوضے پر اختلافات پیدا ہوئے۔ اداکار نے فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا، جس پر پروڈکشن ٹیم نے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس اختلاف کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر اَن فالو بھی کر دیا۔ بُراق اوزچیویت نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے رخصتی کا اعلان کیا اور لکھا: "الوداع کہنا ایک خوبی ہے، چھ سالہ سفر کے بعد اب وقت ہے آگے بڑھنے کا۔” ’کورلش عثمان‘ کا نیا سیزن اب عثمان کے بیٹے اورحان غازی کے گرد گھومے گا۔ نئے مرکزی کردار کے لیے مرت یازجی اوغلو، مراد یلدرم اور ابراہیم چیلیک کول جیسے اداکاروں کے نام زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ بُراق اوزچیویت ترکیہ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، اور ان کی رخصتی کو سیریز کے لیے ایک بڑے موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Previous Post

ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لین کی سیکیورٹی ذمہ داری اے ایس ایف کے سپرد

Next Post

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے

Next Post
مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist