ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا ہائی وولٹیج میچ منسوخ کر دیا گیا, وجہ بنی بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے سیاسی کشیدگی کے باعث میدان میں اترنے سے انکار۔میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، مگر اس فیصلے نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو ایک نئے بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ اگر سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تو پھر کیا ہوگا؟ اس سوال کا جواب فی الحال غیر واضح ہے۔
ٹورنامنٹ کا مستقبل غیر یقینی؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاک-بھارت میچز کا انعقاد انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک پہنچتی ہیں، تو ممکن ہے:
-
میچ کو موخر کر دیا جائے
-
میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے
-
سیمی فائنل کی صورت میں گروپ اسٹیج میں بہتر کارکردگی والی ٹیم کو فائنل میں جگہ ملے
شاہد آفریدی کا دبنگ ردعمل
سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا:
"ہم یہاں صرف کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے۔ ایک کھلاڑی اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے، تعصب کی علامت نہیں۔”
آفریدی نے بھارتی ٹیم کے فیصلے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کھیلنا نہیں تھا تو آغاز میں ہی آگاہ کر دیا جاتا , پریکٹس سیشنز کے بعد میچ سے انکار کرنا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔







Discussion about this post