پاکستان شاہینز کو انگلینڈ کے دورے پر بڑا دھچکا ، ٹیم کے اہم اسپنر ساجد خان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔ ٹرینٹ برج میں پریکٹس سیشن کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا، جس کے بعد وہ فوری طور پر دستیاب پہلی پرواز سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کسی متبادل کھلاڑی کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔ دورۂ انگلینڈ کے دوران پاکستان شاہینز دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے، جبکہ ساجد خان کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتی ہے۔








Discussion about this post