تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نادرا کا بڑا اقدام: شناختی قوانین میں اہم تبدیلیاں

by ویب ڈیسک
جولائی 21, 2025
27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف
Share on FacebookShare on Twitter

نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی شناختی قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر میڈیا نادرا، سید شباہت علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد شناختی عمل کو جدید، مؤثر اور شہریوں کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ اب بھی یونین کونسلز جاری کریں گی، جبکہ بے فارم کے نظام میں چند بنیادی تبدیلیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔

بچوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام:
سید شباہت علی کے مطابق:

  • تین سال سے کم عمر بچوں کا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) پرانی طرز پر بغیر تصویر کے جاری کیا جائے گا۔

  • تین سال سے زائد عمر کے بچوں کے CRC پر تصویر اور بایومیٹرک معلومات شامل ہوں گی۔

  • دس سال سے اٹھارہ سال کی عمر تک بچوں کے لیے نیا CRC لازم ہوگا، جس میں تصویر اور بایومیٹرک دونوں شامل ہوں گے۔

  • پہلے سے بنے بے فارم بدستور قابل قبول رہیں گے، تاہم پاسپورٹ کے لیے نیا CRC بنوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خاندان کی تفصیلات تک رسائی آسان:
انہوں نے بتایا کہ نادرا کی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے ہر فرد اپنی فیملی کی تمام تفصیلات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ہر بچے کے لیے اب الگ ب فارم جاری کیا جائے گا تاکہ ہر فرد کی علیحدہ شناخت اور ریکارڈ محفوظ ہو۔

ایف آر سی (Family Registration Certificate) سے متعلق اہم اعلان:
سید شباہت علی نے کہا کہ ایف آر سی کو اب قانونی دستاویز کا درجہ دے دیا گیا ہے، اور اسے وراثتی معاملات، جائیداد کی تقسیم اور دیگر قانونی امور میں قابل قبول تسلیم کیا جائے گا۔
ایف آر سی اب خاندان کی ساخت کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں دستیاب ہوگا، جیسے:

  • والدین اور بہن بھائیوں پر مشتمل خاندان

  • شوہر، بیوی اور بچوں پر مشتمل خاندان

  • ایک سے زائد شادی شدہ مردوں کے خاندان کی تفصیلات

شادی شدہ خواتین کے لیے اہم سہولت:
اب شادی شدہ خواتین اپنے شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں۔

نادرا میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن:
ڈائریکٹر میڈیا نادرا نے واضح کیا کہ نادرا میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق چیئرمین نادرا سمیت متعدد اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، اور جو افراد غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں، وہ رضاکارانہ طور پر کارڈ واپس کریں۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف فی الحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ریکارڈ محفوظ ہے:
انہوں نے بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے، اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی نادرا کے ڈیٹا سے متعلق کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔

Previous Post

کوئٹہ میں دہرا قتل، مقتولین میاں بیوی نہیں تھے، سرفراز بگٹی

Next Post

دورہ انگلینڈ، شاہینز اسکواڈ کے اسپنر ساجد خان زخمی

Next Post
دورہ انگلینڈ، شاہینز اسکواڈ کے اسپنر ساجد خان زخمی

دورہ انگلینڈ، شاہینز اسکواڈ کے اسپنر ساجد خان زخمی

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist