تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کی بھی شرکت

by ویب ڈیسک
جولائی 17, 2025
برطانیہ میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کی بھی شرکت
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فضائیہ کے جانباز شاہین ایک بار پھر عالمی افق پر اپن.ے پر پھیلانے کو تیار ہیں۔ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو، جو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری ایئر شو تصور کیا جاتا ہے، اس سال بھی برطانیہ میں سج گیا ہے اور اس بار پاکستان ایئر فورس کی شرکت خصوصی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر کی گرجتی پرواز

پاکستان کے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی پرواز کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ پرواز ایندھن کی فراہمی کا یہ پیچیدہ آپریشن پاک فضائیہ کی طویل فاصلے تک مؤثر رسائی اور ہمہ وقت جنگی تیاریوں کا ثبوت ہے۔ یہ مظاہرہ نہ صرف تکنیکی مہارت بلکہ عملے کی ہم آہنگی، پیشہ ورانہ تربیت اور عالمی معیار کی علامت ہے۔

بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز

پلوامہ کے بعد حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے بعد جے ایف 17 طیارے بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں، ہوابازی کے ماہرین اور شائقین کے لیے دلچسپی کا موضوع بن چکے ہیں۔
جے ایف 17 بلاک 3 طیارے 4.5 جنریشن کی ٹیکنالوجی، جدید ریڈار سسٹم اور بی وی آر (Beyond Visual Range) میزائلوں سے لیس ہیں، جو کسی بھی جدید فضائی خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

سی 130 کی فنکارانہ جلوہ گری

اس سال کے ایئر شو کی تھیم "Eyes in the Sky” کے تحت پاکستان ایئر فورس نے سی 130 ہرکولیس طیارے کو خصوصی آرٹسٹک لایوری میں پیش کیا۔
نہ صرف عسکری طاقت بلکہ ہوابازی میں جمالیاتی اظہار اور تخلیقی ثقافت کا امتزاج، یہ طیارہ ایئر شو میں پاکستان کی منفرد شناخت کے طور پر سامنے آیا۔

پاکستان کا عالمی پیغام: امن، مہارت، وقار

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کی اس شاندار شرکت کا مقصد صرف طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر امن، تعاون اور تکنیکی ترقی کا پیغام دینا ہے۔یہ شرکت اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان ایک پروفیشنل، تربیت یافتہ اور جدید فضائی طاقت کے طور پر عالمی منظرنامے میں مقام رکھتا ہے۔

Previous Post

ریلوے کرایوں میں پھر اضافہ، ڈیزل مہنگا، سفر مزید بھاری

Next Post

قوم کے ہیروز کو سلام: 71 بہادر افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری

Next Post
قوم کے ہیروز کو سلام: 71 بہادر افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری

قوم کے ہیروز کو سلام: 71 بہادر افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist