تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اٹلی نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی

by ویب ڈیسک
جولائی 12, 2025
اٹلی نے تاریخ رقم کر دی، پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی
Share on FacebookShare on Twitter

اٹلی کی مینز کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یورپ ریجن فائنل کے آخری مرحلے میں اگرچہ اٹلی کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر کے وہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اٹلی اس میچ سے قبل تین میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھا۔ انہیں صرف اتنا یقینی بنانا تھا کہ وہ بڑے مارجن سے شکست نہ کھائیں، کیونکہ اس صورت میں جرسی کی ٹیم نیٹ رن ریٹ پر ان سے آگے نکل سکتی تھی۔ میچ میں اٹلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 134 رنز بنائے۔ بین مانینتی 30، گرینٹ اسٹیورٹ 25، ہیری مانینتی 23 اور کپتان جو برنز 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے روئلوف وین ڈیر میرو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کائل کلین نے دو اور آریان دت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیدرلینڈز نے 135 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 21 گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا۔ اوپنر میکس او ڈاؤڈ 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ کپتان ایڈورڈز نے 37 اور مائیکل لیوٹ نے 34 رنز بنائے۔ اٹلی کی جانب سے واحد وکٹ کرشان کلواگاماجے نے حاصل کی۔ اگرچہ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، مگر بولرز کی بہتر کارکردگی کی بدولت نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے جیتنے سے روک دیا گیا، جو کہ کوالیفیکیشن کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اب اٹلی کی ٹیم اگلے سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرے گی  جو کہ اٹلی کی کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

Previous Post

پاکستان شاہینز کا انگلینڈ ٹور، 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Next Post

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

Next Post
حمیرا کی لاش 6 ماہ پرانی ہے، پولیس

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist