تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آن لائن اشیاء منگوانے پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

by ویب ڈیسک
جون 11, 2025
آن لائن اشیاء منگوانے پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ڈیجیٹل معیشت اور روزمرہ استعمال کی اشیا پر نئے ٹیکس اقدامات تجویز کر دیے ہیں، جن کا مقصد نہ صرف ریونیو میں اضافہ بلکہ صارفین کے رویوں میں تبدیلی لانا بھی ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ایکٹ میں اہم ترامیم پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز کی تیز رفتار ترقی نے روایتی کاروباروں کے لیے ناہموار مقابلے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ اس عدم توازن کو ختم کرنے کے لیے ای کامرس پلیٹ فارمز سے کی جانے والی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق یہ ٹیکس براہِ راست کورئیر اور لاجسٹک کمپنیوں کے ذریعے وصول کیا جائے گا، جو آن لائن آرڈرز کی ترسیل کرتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو رسمی ٹیکس نظام کا حصہ بنانا اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔  حکومت نے مختلف پراسیسڈ فوڈز اور تیار شدہ اشیا پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ ان اشیا میں چپس، نوڈلز، کولڈ ڈرنکس، آئس کریم، بسکٹس، فروزن گوشت، ساسز اور ریڈی ٹو ایٹ فوڈز شامل ہیں۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب ملک پہلے ہی شدید مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، اور عام شہریوں کی قوتِ خرید تیزی سے کم ہو رہی ہے۔  ماہرین کے مطابق، ان نئے ٹیکسز سے درمیانے اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Previous Post

فوڈ فیوژن کے بانیوں کی شکاگو میں پاکستانی قونصل خانے آمد

Next Post

پاکستان : عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد کتنی رہی ؟

Next Post
پاکستان : عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد کتنی رہی ؟

پاکستان : عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد کتنی رہی ؟

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist