تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فوڈ فیوژن کے بانیوں کی شکاگو میں پاکستانی قونصل خانے آمد

by ویب ڈیسک
جون 11, 2025
فوڈ فیوژن کے بانیوں کی شکاگو میں پاکستانی قونصل خانے آمد
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل ریسپی پلیٹ فارم فوڈ فیوژن کے بانی اور پروڈیوسر اسد میمن اور سعدیہ اسد نے حال ہی میں شکاگو میں قائم پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات قونصل جنرل طارق کریم سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران فوڈ فیوژن کی کامیاب کہانی، نمایاں سنگ میل اور پاکستانی کھانوں و ثقافت کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر متعارف کروانے کی کاوشوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسد میمن اور سعدیہ اسد نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے روایتی پاکستانی کھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے نہ صرف نوجوان نسل بلکہ دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچایا۔ قونصل جنرل طارق کریم نے فوڈ فیوژن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستان کے ثقافتی ورثے کو منفرد انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسی تخلیقی کوششیں پاکستان کی مثبت اور متنوع شناخت کو اجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ فیوژن جیسے پلیٹ فارمز "سوفٹ ڈپلومیسی” یعنی ثقافتی سفارت کاری کا مؤثر ذریعہ ہیں، جو دنیا کو پاکستان کی اصل خوبصورتی، مہمان نوازی اور ذائقوں سے روشناس کراتے ہیں۔ یہ ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح تخلیقی اور ثقافتی منصوبے پاکستان کے عالمی تشخص کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور قونصل خانہ ان کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Previous Post

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مسئلہ کشمیر کے حل کا اشارہ

Next Post

آن لائن اشیاء منگوانے پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

Next Post
آن لائن اشیاء منگوانے پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

آن لائن اشیاء منگوانے پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist