تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آسٹریلیا پھر پاکستان آنے کو تیار

by ویب ڈیسک
جون 3, 2025
آسٹریلیا پھر پاکستان آنے کو تیار
Share on FacebookShare on Twitter

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ برس کے اوائل میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایک بار پھر پاکستان کے لیے ایک کامیاب کرکٹ سیریز ثابت ہوگا۔ آسٹریلوی سی ای او نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف شیڈول سیریز ہمارے کرکٹ کیلنڈر کا اہم حصہ ہے۔ ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹ پر دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان مثبت اور تعمیری بات چیت جاری ہے، اور ہم مستقبل میں مزید سیریز کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم 2022ء میں ایک طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کر چکی ہے، جو نہایت کامیاب اور یادگار ثابت ہوا تھا۔ “ہمیں پاکستان میں بہت اچھا استقبال ملا، اور اسی جذبے کے تحت ہم ایک اور کامیاب دورے کے لیے پُرعزم ہیں۔” چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑی دنیا بھر میں مقبول ہیں، اور اگر سرکردہ کھلاڑی بی بی ایل کا حصہ بنتے ہیں تو یہ نہ صرف لیگ بلکہ ٹیموں اور شائقین کرکٹ کے لیے بھی خوش آئند ہوگا۔ ٹوڈ گرین برگ کے مطابق پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بی بی ایل ایڈیشن میں ان کی شرکت کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس 22 سال بعد آسٹریلیا کی سرزمین پر کچھ بڑا کرنے کا موقع ہے۔ اگر ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی آسٹریلیا میں کھیلنے آئیں تو شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Previous Post

وزیراعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تکمیل کا حکم

Next Post

کراچی میں یوتھ کے لیے "ڈائیورسٹی کلچرل ٹور” کا انعقاد،

Next Post
کراچی میں یوتھ کے لیے "ڈائیورسٹی کلچرل ٹور” کا انعقاد،

کراچی میں یوتھ کے لیے "ڈائیورسٹی کلچرل ٹور" کا انعقاد،

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist