تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

by ویب ڈیسک
جون 2, 2025
امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں تعینات قونصل جنرل  عامر احمد اٹوزئی نے نیو یارک شہر میں ہونے والے امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کے سالانہ بورڈ ریٹریٹ عشائیے میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی نژاد امریکی برادری کے اہم اراکین، بورڈ ممبران اور تنظیم کے حامیوں کو ایک جگہ جمع کر کے تنظیم کی کامیابیوں اور آئندہ کے اہداف پر غور کرنا تھا۔ امریکن پاکستان فاؤنڈیشن ایک نمایاں غیر سرکاری تنظیم ہے جو پاکستانی نژاد امریکی برادری کو بااختیار بنانے کے لیے نوجوانوں کی قیادت، تعلیم، رہنمائی اور پیشہ ورانہ ترقی جیسے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ یہ تنظیم نہ صرف پاکستانی نژاد امریکیوں کے بارے میں مثبت تاثر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی سطح پر مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں بھی پیش پیش ہے۔

اپنے خطاب میں سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کے وژن، عملی حکمتِ عملی اور برادری کی خدمت سے وابستگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو درست تربیت اور وسائل فراہم کرنا پائیدار ترقی کی سب سے مؤثر راہ ہے۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے تنظیم کے منظم ڈھانچے، قابل قیادت اور واضح مقصد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور خلوصِ نیت برادری کی سطح پر کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکن پاکستان فاؤنڈیشن جیسی تنظیمیں نہ صرف ہماری برادری کو بااختیار بنا رہی ہیں بلکہ بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت چہرہ بھی اجاگر کر رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی نژاد امریکی برادری دونوں ممالک کے درمیان ایک متحرک اور قیمتی پُل کا کردار ادا کر رہی ہے، جو امریکی معاشرے میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ اپنے آبائی وطن پاکستان سے جذباتی اور ثقافتی رشتہ بھی قائم رکھے ہوئے ہے۔

یہ تقریب نہ صرف ترقی کی ایک یادگار لمحہ تھی بلکہ ایک اجتماعی عزم کا اعادہ بھی تھی کہ سفارتی نمائندگان، تنظیمی قیادت اور برادری کے اراکین مل کر دو طرفہ ہم آہنگی  ور تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ امریکن پاکستان فاؤنڈیشن ایک ایسا اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے جو شہری شمولیت، رہنمائی اور باہمی تعاون کو فروغ دے کر نہ صرف برادریوں کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے بلکہ قوموں کو ایک دوسرے کے قریب بھی لا رہی ہے۔

Previous Post

پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کی جانب سے "فیصل عزیز خان کے ساتھ ایک یادگار شام”

Next Post

نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ میں تجارتی وفد کا خیرمقدم

Next Post
نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ میں تجارتی وفد کا خیرمقدم

نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ میں تجارتی وفد کا خیرمقدم

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist