تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا : پاکستانی سفارتخانے میں "یومِ تشکر”

by ویب ڈیسک
مئی 17, 2025
امریکا : پاکستانی سفارتخانے میں "یومِ تشکر”
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن ڈی سی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے 16 مئی کو "یومِ تشکر” کے طور پر نہایت قومی جذبے اور احترام کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان  رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستانی پرچم بلند کیا۔ باوقار کمیونٹی تقریب میں نمایاں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں، صحافیوں، پاکستان سے آئے کاروباری وفود، اور سفارتخانے کے افسران و عملے نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت کی بلاجواز جارحیت اس کے اندر پنپتے ہوئے انتہاپسند "ہندوتوا” نظریے کا مظہر ہے، جو بھارت کی ریاستی پالیسی بن چکا ہے۔ انہوں نے حاضرین کو پاکستان کی "آپریشن بنیان المرصوص” میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابی کی اہمیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس کارروائی نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا اور پاکستان کی قابلِ اعتبار دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا۔انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کروائے۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کی طرف سے حالیہ کشیدگی کے دوران اظہارِ یکجہتی اور اتحاد کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں اور پاکستان-امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کریں۔

Previous Post

نوجوان پاکستانی خواتین اسکواش چیمپئنز کو خراجِ تحسین

Next Post

لاس اینجلس میں یومِ تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا

Next Post
لاس اینجلس میں یومِ تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا

لاس اینجلس میں یومِ تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist