تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مودی حکومت کا انتقامی کریک ڈاؤن، ترک و چینی میڈیا پر پابندی عائد

by ویب ڈیسک
مئی 14, 2025
مودی حکومت کا انتقامی کریک ڈاؤن، ترک و چینی میڈیا پر پابندی عائد
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں مودی سرکار نے پاکستان کی حمایت کرنے والے غیر ملکی میڈیا اداروں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ، چینی اخبار گلوبل ٹائمز اور شنہوا نیوز ایجنسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ یہ ادارے "غلط معلومات” اور "اشتعال انگیز پروپیگنڈا” کے ذریعے قومی سلامتی، عسکری معاملات اور علاقائی خودمختاری سے متعلق حساس موضوعات پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کر رہے تھے۔  بھارتی وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کی مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق یہ ادارے گمراہ کن معلومات پھیلانے میں ملوث تھے، جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو گئی۔ ادھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابق ٹوئٹر) نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں 8 مئی 2025 کو بھارتی حکومت کی جانب سے ایک ایگزیکٹو آرڈر موصول ہوا، جس کے تحت 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کیے گئے۔ ان میں متعدد غیر ملکی میڈیا ادارے بھی شامل تھے۔  ادھر بھارت میں عوام کی جانب سے ترک مصنوعات کے بائیکاٹ اور ترکی کو سیاحتی مقام کے طور پر نظر انداز کرنے کی مہم بھی زور پکڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز اور کئی نامور سیاسی شخصیات بشمول بلاول بھٹو زرداری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی ملک میں بلاک کر دیا تھا۔ مودی حکومت پر پہلے بھی اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے اور میڈیا سنسرشپ کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں، مگر حالیہ اقدام کو خطے میں اظہار کی آزادی پر ایک اور کاری ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔

Previous Post

آئی پی ایل کی بحالی پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا انکار

Next Post

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم

Next Post
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist