تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

"غدار” کے طعنے، بیٹی پر حملے، انڈیا کے سیکریٹری خارجہ کو جنگ بندی کی بھاری قیمت چکانا پڑی

by ویب ڈیسک
مئی 12, 2025
"غدار” کے طعنے، بیٹی پر حملے، انڈیا کے سیکریٹری خارجہ کو جنگ بندی کی بھاری قیمت چکانا پڑی
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ بندی پر رضامندی نے انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو سوشل میڈیا کے طوفان میں لاکھڑا کیا ہے۔ اتوار کے روز سے لے کر اب تک ان پر اور ان کی بیٹی پر شدید تنقید، ذاتی حملوں اور نازیبا زبان کا طوفان برپا ہے، جس نے انڈین آن لائن حلقوں میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق، ناقدین نے نہ صرف وکرم مسری کو "غدار” اور "دیش دروہی” جیسے انتہائی سخت القابات سے نوازا بلکہ ان کی بیٹی کو بھی بخشا نہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹس میں ان کی  شہریت اور ذاتی زندگی پر سوالات اٹھائے گئے، یہاں تک کہ ان کی ذاتی معلومات بھی عام کر دی گئیں۔صورتحال اتنی بگڑ گئی   کہ وکرم مسری کو بالآخر اپنا ایکس اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑا۔ معروف صحافی سواتی چترویدی نے اس مہم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا،

"جن لوگوں نے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کی بیٹی کو نشانہ بنایا اور اس کی ذاتی معلومات پھیلائیں، ان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔”

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک-بھارت کشیدگی میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کر دی تھی۔

تاہم، سوشل میڈیا پر جنونی عناصر اس سفارتی پیش رفت کو ہضم نہ کر سکے، اور ایک اعلیٰ سفارت کار اور اس کے اہل خانہ کو نشانہ بنانے سے بھی باز نہ آئے۔یہ واقعہ نہ صرف آزادی اظہار کی حدود پر سوال اٹھاتا ہے، بلکہ انٹرنیٹ پر بڑھتے ہوئے بھارتی عدم برداشت اور انتہا پسندی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

Previous Post

صدر ٹرمپ قطر سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری طیارہ تحفے میں لینے کو تیار

Next Post

ہیوسٹن میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کا یومِ تشکر پر مثالی اتحاد

Next Post
ہیوسٹن میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کا یومِ تشکر پر مثالی اتحاد

ہیوسٹن میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کا یومِ تشکر پر مثالی اتحاد

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist