تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بانی پی ٹی آئی سے ہفتے میں 2دن ملاقات بحال، میڈیا ٹاک نہ کرنیکا حکم

by ویب ڈیسک
مارچ 24, 2025
خاتون جج دھمکی کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی معافی
Share on FacebookShare on Twitter

بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی ظہیر عباس کا موقف تھا کہ   ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو درخوست دے رہے ہیں، 20 مارچ کو بھی ایس او پیز کے مطابق ملاقات نہیں کروائی گئی ، چھوٹی سی بات ہے انٹرا کورٹ اپیل میں یہ معاملہ طے ہو چکا ہے۔ اس موقع پر  وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق جمعرات کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی، جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ اپیل میں منگل اور جمعرات کی ملاقات کے ایس او پیز طے ہوئے تھے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے وکیل نوید ملک نے کہاکہ دسمبر تک ہفتے میں 2 دن ملاقات کرائی جا رہی تھی، جنوری میں  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگئی جس کے بعد ان کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دو دن کے بجائے منگل کو ہی 2 ملاقاتیں کر دی تھیں، جیل رولز سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو یہ اختیار دیتے ہیں، ایسی صورتحال میں رولز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات کا دن طے کرنا ہے۔ جب ملاقات کراتے ہیں تو یہ اس کو غلط استعمال کرتے ہیں اور ملاقات کے بعد یہ جیل کے باہر آکر سیاسی بیان بازی کرتے ہیں یہ خلاف ورزی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  ایک چھوٹا سا معاملہ ہے ایک دن کے بجائے یہ دو دن ملنا چاہتے ہیں آپ سوچ لیجیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات 2 دن کی ملاقات بحال کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی  سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو نہیں ہو گی ، بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا۔

Previous Post

جوفرا آرچر کا آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل

Next Post

تفتیشی ٹیم نے مصطفیٰ عامر قتل کیس خراب کردیا، محکمہ پراسیکیوشن

Next Post
مصطفیٰ قتل کیس: ملزمان کا مزید ریمانڈ حاصل

تفتیشی ٹیم نے مصطفیٰ عامر قتل کیس خراب کردیا، محکمہ پراسیکیوشن

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist