تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ترپتی دیمری 2024 کی مقبول ترین اداکارہ

by ویب ڈیسک
دسمبر 5, 2024
ترپتی دیمری 2024 کی مقبول ترین اداکارہ
Share on FacebookShare on Twitter

آئی ایم ڈی بی نے بھارت کی مقبول ترین ستاروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ یہ وہ اداکار ہیں جنہیں 2024 میں سب سے زیادہ سرچ کیا اور ان کی پسندیدگی کا گراف عروج پر رہا۔ اس فہرست میں حیران کن طور پر ترپتی دیمری نے شاہ رخ خان ، دپیکا پدوکون اور عالیہ بھٹ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اسی بنا پر وہ نمبر ون کی پوزیشن پر فائز ہیں۔ ترپتی نے اینیمیل، بیڈ نیوز، وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو اور بھول بھلیاں 3 میں کام کرکے خاصی شہرت حاصل کی تھی۔ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہیں۔ 2024 دیپیکا کے لیے ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر ایک اہم سال رہا۔ انہوں نے ماں بننے کے ساتھ زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا اور تین بڑی ہٹ فلمیں دی فائٹر، کلکی 2898 اے ڈی، اور سنگھم اگین میں کام کیا۔

تیسرے نمبر پر ایشان کھٹر رہے، جنہوں نے بین الاقوامی ٹی وی سیریز دی پرفیکٹ کپل میں نکول کڈمین، لیو شریبر، اور ایو ہیوسن کے ساتھ اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کو متاثر کیا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان چوتھے نمبر پر رہے، جبکہ سبھیتا دھولیپالا پانچویں اور ابھرتی ہوئی اداکارہ شاروری چھٹے نمبر پر رہیں۔ ایشوریا رائے بچن ساتویں، عالیہ بھٹ نویں اور پربھاس دسویں نمبر پر ہیں۔

Previous Post

پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس

Next Post

راشد خان طالبان کے فیصلے کیخلاف ڈٹ گئے

Next Post
راشد خان طالبان کے فیصلے کیخلاف ڈٹ گئے

راشد خان طالبان کے فیصلے کیخلاف ڈٹ گئے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist