تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ٹی آئی شرمندگی چھپانے کے لیے لاشوں کے پیچھے چھپ رہی ہے

by ویب ڈیسک
دسمبر 3, 2024
9 مئی کے کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا  تارڑ کا کہنا تھا کہ مہنگائی 78 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، معیشت ترقی کر نہیں رہی، ترقی کرچکی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرچکا ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے تحریک انصاف کی طرف  سے مبینہ طور پر پھیلائی جانے والی فیک ویڈیوز دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں ہم پر گولیاں چلائی گئیں، یہ گولی چلانےکانہیں بلکہ گولی کرانے کابیانیہ ہے، یہ سیکیورٹی فورسز کو خود نشانہ بناتےہیں، یہ نوسزبازی کرتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مبینہ طور پر رینجرز کی طرف  سے کنٹینر سے گرائے گئے شہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص منڈی بہاالدین کا رہائشی اور زندہ ہے، مگر اس کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔ یہ کہتےہیں کہ کنٹینر پرنماز پڑھنےوالے کوگرادیا، کنٹینرنمازپڑھنےکی جگہ نہیں،نمازپڑھنےکیلیےاسلام آباد میں بہت مساجد ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جو جھوٹ پر ریاست کو بدنام کرتے ہیں، ریاست مخالف بیانیہ چلایا جارہا ہے، کوئی کہتا ہے 4 ہزار لاشیں ہیں، کوئی کہہ رہا ہے 400 لاشیں ہیں ، کوئی کہہ رہا ہے 160 لاشیں ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کے گھر پر سو ڈیڑھ سو لاشیں موجودہیں۔ دنیا کے مہذب ملکوں میں کوئی کلاشنکوف، غلیلیں، بنٹے، آنسو گیس کے شیل، دستی بم اور اسٹین گنوں کے ساتھ آئے تو احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی، 5 منٹ میں اندرکیا جاتا ہے۔ یہ پرامن مظاہرین نہیں تھے، یہ جدید اسلحے سے لیس جتھا تھا جو یہاں دھاوا بولنا چاہتا تھا، کیونکہ لوگ نہ ہونے کے باعث یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں اس لیے اب شرمندگی چھپانے کے لیے لاشوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

Previous Post

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی، گنڈاپور، بشریٰ بی بی و دیگر کے وارنٹ گرفتاری

Next Post

بانی پی ٹی آئی نے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے،

Next Post
ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی نے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے،

Discussion about this post

تار نامہ

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist