تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

62 فیصد ’ڈیجیٹل کونٹینٹ کریٹرز‘ معلومات شیئر کرنے سے قبل فیکٹ چیک نہیں کرتے، یونیسکو

by ویب ڈیسک
نومبر 29, 2024
62 فیصد ’ڈیجیٹل کونٹینٹ کریٹرز‘ معلومات شیئر کرنے سے قبل فیکٹ چیک نہیں کرتے، یونیسکو
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹرز میں سے دو تہائی مواد شیئر کرنے سے قبل معلومات کی جانچ پڑتال نہیں کرتے۔ امریکی ریاست اوہائیو کی یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کی مدد سے اس رپورٹ کو تیار کیا گیا  جس میں دنیا کے 45 ممالک سے 500 کریئٹرز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  62 فیصد ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹرز نے اپنے صارفین کے ساتھ مواد شیئر کرتے وقت فیکٹ چیک نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ تقریباً ایک تہائی یعینی 33.5 فیصد نے کہا کہ وہ سورس اور کریئٹر کے قابل اعتبار ہونے کی وجہ سے مواد شیئر کریں گے۔ اسی طرح 36.9 فیصد کریئٹرز نے کہا کہ وہ کونٹینٹ شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرتے ہیں۔ کچھ کریئٹرز نے اپنے کام کے دوران معلومات کے درست اور ٹھیک ہونے کی اہمیت پر زور دیا اور تصدیق کے بغیر شیئر کی جانے والی معلومات کے ممکنہ نتائج کو اجاگر کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ کونٹینٹ کریئٹرز میں حقائق کی جانچ کرنا معمول نہیں جبکہ انہیں معلومات کے درست ہونے کا پتا لگانے کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 42 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ معلومات کے درست ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹ پر لائکس اور شیئرز کی تعداد پر انحصار کرتے ہیں تقریباً 21 فیصد کا کہنا تھا کہ اگر ان کے قابل اعتماد دوست کونٹینٹ شیئر کرتے ہیں تو وہ بھی اسے شیئر کرتے ہیں، 19 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ پوسٹ کے درست ہونے کا تعین اس کو لگانے والے کو دیکھ کر کرتے ہیں۔ یونیسکو کا کہنا تھا کہ اس نے ڈیجیٹل کونٹینٹ کریٹرز کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد کونٹینٹ کریئٹرز کو غلط معلومات اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے جدید طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔تربیتی پروگرام کا کا آغاز ہو چکا ہے جس میں 160 ممالک سے 9 ہزار لوگ حصہ لے رہے ہیں۔

Previous Post

آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور

Next Post

جسمانی ریمانڈ معطل

Next Post
اسلام اباد پولیس نے صحافی مطیع جان کو گرفتار کرلیا

جسمانی ریمانڈ معطل

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist