تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لاپتا تاجر کی بازیابی پر نوٹسز

by ویب ڈیسک
جولائی 26, 2024
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کوثر سلطانہ حسین کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ میں لاپتا تاجر کی اہلیہ عنبر ذوالفقار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے شوہر اور پراچہ ٹیکسٹائل ملز اور میزان گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو نامعلوم مسلح افراد نے اُس وقت اغوا کیا جب وہ ایک دوست قیصر کے  ساتھ دفتر سے کلفٹن جا رہے تھے۔ اہلیہ کا موقف ہے کہ شوہر  کی گاڑی کو آگرہ تاج کے قریب ماڑی پور روڈ پر ایک ڈبل کیبن گاڑی نے روکا اور 8 مسلح افراد نے ذوالفقار احمد اور ان کے دوست کو اغوا کر لیا، پھر انہوں نے بعد میں دوست قیصر کو رہا کر دیا۔ درخواست گزارکا موقف ہے  کہ انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ کلری ایس ایچ او کو ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تحریری شکایت بھی پیش کی گئی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے کلری تھانے کے ایس ایچ او کو 30 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کردی۔ ساتھ ہی تاجر کی بازیابی کی درخواست پر وزارت داخلہ، صوبائی محکمہ داخلہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

Previous Post

اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی

Next Post

190 ملین پاؤنڈز کیس: گواہان پر جرح کے لیے آخری وارننگ

Next Post
خاتون جج دھمکی کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی معافی

190 ملین پاؤنڈز کیس: گواہان پر جرح کے لیے آخری وارننگ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist