تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مبینہ دھاندلی پر الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

by ویب ڈیسک
فروری 21, 2024
جسٹس فائز عیسیٰ  کے صدارتی ریفرنس کے بینچ پر تحفظات
Share on FacebookShare on Twitter

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔  سپریم کورٹ نے 19 فروری کو بریگیڈیئر (ر) علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کیا ہے لیکن درخواست گزار پیش نہ ہوئے۔ جس کے بعد عدالت نے  انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار علی خان کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ یاد رہے کہ  علی خان نے  انتخابات کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرنے کے لیے دائر درخواست کی تھی جس پر سماعت ہوئی۔  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ علی خان کون ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ سابق بریگیڈیئر ہیں جن کا 2012 میں کورٹ مارشل ہوا تھا۔  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  19 فروری کو ہمارے آفس کو ایک ای میل آئی ہے وار یہ ای میل ویری فیکشن برانچ کو علی خان کی جانب سے بھیجی گئی جس میں علی خان نے بتایا کہ میں بیرون ملک ہوں۔ 13 فروری کو قطر ایئر ویز کا ٹکٹ لے کر دوحہ اور پھر بحرین چلے گئے، درخواست دائر کی اور دوسرے دن بیرون ملک چلے گئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس ای میل کے بارے ہماری برانچ نے بھی کنفرمیشن کی کہ وہی شخص ہے، ای میل میں لکھا ہے کہ ملک سے باہر ہوں اور درخواست گزار نے ای میل میں درخواست واپس لینے کی استدعا کی ہے، علی خان نے لکھا ہے کہ بیرون ملک ہونے کے وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا جبکہ ای میل میں بورڈنگ پاس، ٹکٹ اور بحرین جانے کے تمام سفری دستاویزات لگائے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ علی خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے ’’پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ کھیلا ہے۔

Previous Post

نون لیگ کو اپنی شرائط پر ووٹ دیں گے

Next Post

سابق کمشنر کا بیان ریکارڈ

Next Post
کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی کی ذمےداری قبول کرلی

سابق کمشنر کا بیان ریکارڈ

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist