تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی خطرناک ہوگی، مستعفی بانی نے خبردار کردیا

by ویب ڈیسک
مئی 2, 2023
مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی خطرناک ہوگی، مستعفی بانی نے خبردار کردیا
Share on FacebookShare on Twitter

کمپیوٹر سائنس دان جیفری ہنٹن کا ابتدائی تعارف یہ رہا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی ٹیکنالوجی کے گاڈ فادر تصور کیے جاتے ہیں۔ بہرحال اُس وقت ہلچل اور بھونچال ۤآگیا جب جیفری ہنٹن نے گوگل کی نوکری کو الوداع کہا اور اس سے بھی زیادہ ہولناک بات یہ تھی کہ کمپیوٹر سائنس دان نے ملازمت چھوڑنے کی وجہ اپنی ہی تخلیق مصنوعی ذہانت کو قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ آنے والے دور میں اس ٹیکنالوجی کے خوف ناک نتائج دیکھ رہا ہوں۔ نیویارک ٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے جیفری ہنٹن کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہونے والی جدید برق رفتار  پیش رفت انسانیت کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔

بشکریہ سوشل میڈیا

جیفری نے اعتراف کیا کہ ٹیکنالوجی کی اس دوڑ میں بڑی کمپنیز کے درمیان سخت مقابلہ ہورہا ہے جبھی وہ اے آئی ٹیکنالوجیز کو تیزی کے ساتھ استعمال کررہے ہیں جبھی خدشہ یہی ہے کہ ملازمتوں میں کٹوتی ہوگی وہیں غلط معلومات بھی عام ہوگی۔ اُن کے مطابق گوگل اور اوپن اے آئی جو کہ چیٹ جی پی ٹی کا ۤآغاز  کرنے والوں  میں شامل ہیں انہوں نے 2022ء میں پہلے سے کہیں زیادہ ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا یہ نظام انسانی ذہنت کو بدستور زنگ لگا رہا ہے۔ جیفری ہنٹن کو یہ  تحٖفظات بھی ہیں کہ غلط معلومات کے عام ہونے پر صارفین یہ جان نہیں پائیں گے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔ کئی برسوں سے  مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے جیفری ہنٹن نے اپنی اس تخلیق پر معذرت کی لیکن یہ بھی کہا کہ اگر وہ یہ کام نہ کرتے تو کوئی اور اسے ضرور کرتا۔ دوسری جانب جیفری ہنٹن نے اپریل میں  گوگل کو اپنے استعفیٰ سے آگاہ کیا تھا۔ گوگل اے آئی کے لیڈ سائنسدان جیف ڈین نے ہم عصر سائنس دان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Previous Post

پاکستانی صحافیوں پر حملوں اور دھمکیوں میں60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، فریڈم نیٹ ورک

Next Post

الیکشن کمیشن کی 14 مئی کو انتخابات کے حکم کیخلاف نظرثانی کی درخواست

Next Post
الیکشن ملتوی کرانے کے لیے خط

الیکشن کمیشن کی 14 مئی کو انتخابات کے حکم کیخلاف نظرثانی کی درخواست

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist