تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بابراعظم کے انمول ہیرے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 3, 2022
بابراعظم کے انمول ہیرے
Share on FacebookShare on Twitter

کپتان بابراعظم کے انمول ہیرے وہ ہیں جو ایشیا کپ بھی کھیلے اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی، پرفارمنس چاہے کیسی بھی رہی ہو یہ ہیرے اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ان ہیروں میں افتخار احمد، خوش دل شاہ ، آصف علی، حیدر علی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے افتخاراحمد 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھرپور موقع دیا گیا لیکن وہ 7 میچز میں صرف 99 رنز ہی جوڑ سکے۔ 32 برس کے افتخاراحمد بھولے بھٹکے کبھی جب چھکا ماردیتے ہیں تو اگلے ہی اوور میں ایسا ہی شاٹ کھیلنے کے چکر میں باؤنڈری پر فیلڈرکو کیچ تھما کر چلتے بنتے ہیں۔ اب آسٹریلیا جیسی باؤنسٹی پچز پر ان کا لگایا ہوا شارٹ کہاں تک جائے گا۔ اس کا علم بہت جلد ہونے والاہے۔

بشکریہ ای ایس پی این

افتخار نےٹی ٹوئنٹی میچز میں آخری نصف سنچری 3 سال پہلے بنائی تھی۔ اس کے بعد ان کے نام کے آگے 30 یا 35 رنز ہی لکھے آتے رہے تو کبھی وہ ڈبل فیگر میں پہنچے بغیر ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔ بائیں ہاتھ کے خوش دل شاہ کی کہانی بھی افتخار احمد سے مختلف نہیں۔ جنہیں بیٹنگ کرنے کے لیےآتے  دیکھ کر لگتا ہے جیسے بس وہ پچ کا معائنہ کرنے جارہے ہیں۔ انہیں بھی 5 میچز میں موقع ملا لیکن انہوں نے 63 رنز کیے۔ خوش دل شاہ کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ بڑے لمبے شارٹس مارنے میں مہارت رکھتے ہیں لیکن ان 5 میچز میں وہ صرف 2 بار ہی چوکے مار سکے اور 3 مرتبہ چھکا۔

بشکریہ ای ایس پی این

ایک اور بلے باز آصف علی ہیں جنہیں انگلش ٹیم کے خلاف 4 میچز کھیلنےکو ملےلیکن انہوں نے کھینچ تان کر صرف 34 رنز ہی کرپائے۔ ان میں صرف وہ 2 چھکے ہی مارے اور 3 چوکے۔ بابراعظم کے ایک اور انمول ہیرے حیدر علی بھی ہیں۔ جنہیں ورلڈ کپ کا ٹکٹ ملا ہوا ہے۔ یہ وہی حیدر علی ہیں جنہیں کھلانے کے لیے تجزیہ کاروں اور تنقید نگاروں نے میڈیا میں شور مچایا لیکن جب انہیں انگلش کرکٹ ٹیم کے خلاف 5 میچز کھلائے گئے تو صرف 36 رنز ہی جوڑ پائے۔ ان انمول ہیروں کی یہ ناقص کارکردگی صرف انگلش کرکٹ ٹیم کے خلاف ہی نہیں بلکہ ایشیا کپ میں بھی کچھ ایسی ہی رہی۔

بشکریہ پی سی بی

بالنگ میں لیگ اسپنر عثمان قادر کو ہی لے لیں۔ ان کے ہاتھ سے نکلنے والی ہر گیند پتا نہیں کیوں فل ٹاس پڑ جاتی ہے۔ 4 میچز میں 125 رنز دے کر صرف  4 کھلاڑیوں کا آؤٹ کرپائے ۔ کچھ ایسا ہی شاہنواز دھانی کے ساتھ بھی ہوا ہے جنہوں نے عثمان قادر کی طرح رنز دینے میں اس قدر سخاوت دکھائی کہ صرف 3 وکٹوں کے لیے 170 رنز ہی دے دیے۔ اب یہی ٹیم جب ورلڈ کپ میں کھیلے گی تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مخالف ٹیم کے لیے کس قدر آسان ہدف ثابت ہوگی کیونکہ وہ بابراعظم اور رضوان کوجلدی آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی مڈل آرڈر کو تو آسانی کے ساتھ فارغ کردے گی۔  اب یہاں سوال یہ ہے کہ کیا بابراعظم ان انمول ہیروں کو تبدیل کریں گے ؟  کیا بابراعظم کے یہ انمول اور قیمتی ہیرے واقعی ہیرے بن کر چمکیں گے یا پھر بالرز کی غیر معمولی بالنگ  دیکھ وکٹیں تحفے میں دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

بشکریہ ای ایس پی این
Tags: آصف علیافتخار احمدبابراعظمحیدر علیرضوان
Previous Post

ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کا دورہ

Next Post

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس خارج

Next Post
عمران خان دہشتگردی کے مقدمے میں شامل تفتیش

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس خارج

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist