تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت : دلت بہنوں کی لاشیں درخت سے لٹکا دینے کا واقعہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 15, 2022
بھارت : دلت بہنوں کی لاشیں درخت سے لٹکا دینے کا واقعہ
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، جسے جس نے سنا اور دیکھا اس کی روح کانپ گئی۔ بدھ کو ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کے گاؤں تمولین  کے باہر 2 دلت بہنوں کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ لاش ملنے پرپورے علاقے پر کہرام مچ گیا۔ دلت بہنوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ بدھ کی دوپہر 3 نوجوان بیٹیوں کو اٹھا کر لے گئے اور پھر ان کا قتل کرنے کے بعد لاشوں کو درخت سے لٹکا دیا۔ واقعے کے بعد دلت برادری نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بھی بلاک کردی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر تو یہ لگتا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی اور پھر ان کی لاشوں کو درخت سے ٹانگ دیا گیا۔ اس لرزہ خیز واقعے پر پورے بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت میں اقلیت انتہائی غیر محفوظ ہوتے جارہے ہیں۔ دلت لڑکیوں کی عصمتیں محفوظ نہیں۔  کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لکھیم پور  میں دو بہنوں کے قتل کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ آخر یوپی میں خواتین کے خلاف گھناؤنے جرائم کیوں بڑھ رہے ہیں،  حکومت کب جاگے گی ؟

اسکرین گریپ

دوسری جانب پولیس نے عوامی شور اور احتجاج کے باعث 6 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰٗ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق  ملزمان نے پہلے لڑکیوں سے دوستی کی اور پھر زیادتی کے بعد قتل کر دیا، تمام ملزمان آپس میں دوست ہیں اور 2 نے  جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ  دونوں لڑکیوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور ملزمان نے شواہد مٹانے کی کوشش کی۔ ملزمان دونوں بہنوں کو بہلا پھسلا کر کھیت میں لے گئے تھے۔  کھیم پور کھیری واقعہ پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’لکھیم پور میں دو نابالغ دلت بہنوں کا دن دیہاڑے اغوا کے بعد قتل ایک انتہائی پریشان کن واقعہ ہے۔”

Tags: بھارتدلتدلت بہنوںزیادتی
Previous Post

17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر

Next Post

خاتون کے بیک وقت پیدا ہوئے 6 بچوں کا انتقال

Next Post
خاتون کے بیک وقت پیدا ہوئے 6 بچوں کا انتقال

خاتون کے بیک وقت پیدا ہوئے 6 بچوں کا انتقال

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist