تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دعا زہرہ کے والد نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی

by ویب ڈیسک
جون 23, 2022
سندھ ہائی کورٹ کا دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرانے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کراچی رجسٹری میں دعا زہرہ کے والد نے درخواست دائر کی تھی۔ مہدی کاظمی نے عدالت سے استدعا کی کہ بیٹی سے صرف 5 منٹ ہی ملاقات ہوئی۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کی درخواست پر لڑکی کو طلب کرکے تحقیقات کی گئیں۔ لڑکی نے خود بیان دیا کہ وہ اپنی مرضی سے جانا چاہتی ہے تو پھر اب آپ کیا چاہتے ہیں؟ آپ کا اغوا کا دعویٰ سمجھ نہیں آرہا۔ لڑکی نے باقاعدہ 2 عدالتوں میں مرضی سے جانے کا بیان دیا ہے۔ اس تناظر میں چائلڈ میرج کی بات بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر لڑکی دعا زہرہ والد سے مل کر بھی یہ کہے کہ وہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے تو پھر وہ کیا کہیں گے ؟ عدالت نے والد مہدی کاظمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کی شریک سفر سکون سے بیٹے ملیں، چاہے اس کے لیے کتنا ہی وقت لیں۔ بچی نے مرضی سے بیاہ رچایا، یہ مان لیں۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ عدالت اس شادی کا تعین کرے کہ یہ درست ہے کہ نہیں؟ مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ ایسا ہی چاہتے ہیں، لڑکی بہت چھوٹی ہے۔

جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ  شادی کی حیثیت کو چیلنج تو صرف لڑکی کر سکتی ہے، قانون تو واضح ہے۔ دوسری جانب  جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ گارڈین کا کیس سیشن عدالت میں دائر کیا جاسکتا ہے ۔ میرج ایکٹ کے مطابق  لڑکی کی شادی کو صرف لڑکی ہی چیلنج کر سکتی ہے، ہراسانی اور اغوا کا کیس تو نہیں بنتا، اگر 16 سال سے کم عمر میں بھی شادی ہو تو نکاح رہتا ہے، نکاح ختم نہیں کر سکتے، چاہے وہ کم عمری میں ہی ہو۔  سپریم کورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ محفوظ  کرلیا جس کے بعد والد مہدی کاظمی کے وکیل نے اپنی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے ان کی درخواست خارج کردی۔  سپریم کورٹ نے مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی ریمارکس دیے کہ  متعلقہ کیس اُس کے  دائرہ کار میں نہیں آتا،  دعا کی عمر سے متعلق میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے لیے مناسب فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہدی کاظمی کے وکیل  جبران ناصر کا کہنا  تھا کہ عدالت نے فیصلے میں اُنہیں  کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔جس کے لیے اب باقاعدہ درخواست تیار کی جارہی ہے۔ اگر یہ درخواست سیکریٹری صحت درخواست منظور نہیں کرتے تو سندھ ہائیکورٹ جائیں گے،

https://www.youtube.com/watch?v=wtgG2EXCNbc&t=200s

Previous Post

رہائش کے اعتبار سے 173 عالمی شہروں میں کراچی کا 168 واں نمبر

Next Post

امریکی تیراکی پریکٹس کے دوران بے ہوش

Next Post
امریکی تیراکی پریکٹس کے دوران بے ہوش

امریکی تیراکی پریکٹس کے دوران بے ہوش

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist