تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے

by ویب ڈیسک
اپریل 10, 2022
عمران خان وزیراعظم نہیں رہے

اسکرین گریپ

Share on FacebookShare on Twitter

قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174 ووٹ سے کامیاب ہوگئی۔ جس کے بعد عمران خان ایوان کی اکثریت کھو گئے۔ متحدہ اپوزیشن کو عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے باہر کرنے کے لیے منحرف ارکان کی بھی ضرورت پیش نہیں آئی۔ یوں عمران خان وہ پہلے وزیراعظم بن گئے، جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

بشکریہ ٹوئٹر

اس سے قبل شہید بے نظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف ایوان میں لائی گئی عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہوئی تھیں۔

اسکرین گریپ

سپریم کورٹ کے حکم پر آج ایوان کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا، جسے تواتر کے ساتھ ملتوی کیا جاتا رہا۔ رات گئے جب سپریم کورٹ نے اپنے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے عدالت کھولی تو سابق وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو ایوان وزیراعظم طلب کیا۔ جس کے بعد اسپیکراسد قیصر نے ایوان میں واپس آکر بتایا کہ مبینہ دھمکی خط دیکھنے کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔ ایاز صادق  نے اجلاس کی صدارت کی۔ جس کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کا آغاز ہوا۔

بشکریہ ٹوئٹر

تحریک کی کامیابی پرمتوقع وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات کا عزم دہرایا کہ وہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور کوشش کریں گے کہ ایسی جمہوریت ہو جس کے ثمرات ہر ایک تک پہنچے۔  لوگوں کو جیلوں میں نہیں ڈالیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ ایک بار پھر پرانا پاکستان مبارک ہو۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اپنا وعدہ پورا کیا۔ ہمیں ایک ایسا پاکستان چاہیے جہاں سب کو یکساں حقوق ملے۔ اس موقع پر ایوان سے خالد مگسی، مولانا اسعد اوراختر مینگل سمیت کئی رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ مہمانوں کی گیلری میں مولانا فضل الرحمان خصوصی طور پرپہنچے۔

اسکرین گریپ
Tags: اسد قیصرایاز صادقبلاول بھٹو زرداریقومی اسمبلیوزیراعظم عمران خان
Previous Post

قومی اسمبلی : 7 سے زائد گھنٹے ہوگئے ووٹنگ اب تک نہ ہوئی

Next Post

شہباز شریف یا شاہ محمود قریشی کون ہوگا وزیراعظم ؟

Next Post
شہباز شریف یا شاہ محمود قریشی کون ہوگا وزیراعظم ؟

شہباز شریف یا شاہ محمود قریشی کون ہوگا وزیراعظم ؟

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist