تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ظہیر عباس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے

by ویب ڈیسک
مارچ 12, 2022
ظہیر عباس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے
Share on FacebookShare on Twitter

اسٹائلش بیٹر اور پاکستان کے سابق کپتان ظہیر عباس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نےظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کی اعزازی ٹوپی  اور اعزازی پلاک  پیش کی۔ یہ تقریب 12 مارچ بروز ہفتہ کو پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین جاری بینو قادر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے دوران منعقد کی گئی۔ اس سے قبل وسیم اکرم اور فضل محمودبھی  پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔

Image

ظہیر عباس کا کہناہے  کہ وہ  اپنے ہوم گراؤنڈ پرموجود ہزاروں شائقین کرکٹ کے سامنے اس باوقار انداز میں یہ اعزاز دئیے جانے پر بہت خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تقریباً دو دہائیوں تک پاکستان کی نمائندگی کو وہ خود کے لیے بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ  انہیں اپنے دور کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اور خلاف کھیلنے کی بہت خوشی ہے۔اس دور میں کرکٹ کے ضوابط آج کی طرح سخت تو نہ تھے مگر کھیل کے مواقع محدود تھے تاہم اس کے باوجود خدمات کا اعتراف  انعامات اور  تعریف ہمیشہ اطمینان بخش انداز سے کیا جاتا تھا۔

لیجنڈری بیٹر کا کہناہے کہ کرکٹ جینٹلمین گیم ہےاور انہیں خوشی ہے کہ یہ خوبصورت کھیل جدید دور کے ایلیٹ کرکٹرز کے محفوظ ہاتھوں میں ہے جو دن بہ دن اس کھیل کے معیار کو بڑھانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کی بھرپو ر توجہ حاصل کی جاسکی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو24 سال بعد  ایک مرتبہ پھر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایکشن میں دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اس سیریز میں کانٹے دار مقابلے ہوں گے، جس کے نتیجے میں کرکٹ کا معیار مزید بلند ہوگا۔

ظہیر عباس نے کہا کہ  وہ  پی سی بی، اپنے خاندان، دوستوں اور اپنے تمام ہم عصروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں  جنہوں نے اس یادگار سفر میں ان کا  ساتھ دیا۔

Previous Post

موبائل کی خریدو فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ لازمی

Next Post

وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پرمونس الہی کا جواب

Next Post
وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پرمونس الہی کا جواب

وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پرمونس الہی کا جواب

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist