تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یوم پاکستان پریڈ کی خصوصی مہمان شخصیات

by ویب ڈیسک
مارچ 23, 2022
یوم پاکستان پریڈ کی خصوصی مہمان شخصیات
Share on FacebookShare on Twitter

یوم پاکستان کی پریڈ میں خصوصی طور پر جن شخصیات کو مدعو کیا، یہ وہ پاکستانی تھے، جنہوں نے ناصرف اپنا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کا بھی۔ ان میں اخوت پاکستان کے ڈاکٹر امجد ثاقب بھی شامل تھے، جنہوں نے مستحق افراد کے لیے بلا سود قرضے دینے کا سلسلہ جاری کیا۔

اسکرین گریپ

وہ اب تک 40 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو 160 ارب روپے کا قرض حسنہ دے چکے ہیں۔ اخوت یونیورسٹی باصلاحیت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ بھی کررہی ہے۔ جبھی انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

اسکرین گریپ

اسی طرح ملک عدنان نے جس طرح جان کی پرواہ کیے بغیر سیال کوٹ میں سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کی۔ اس پر حکومت نے انہیں تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب پروین بی بی نے شوہر کی وفات کے بعد رکشہ ڈرائیونگ کو روزگار بنایا۔

اسکرین گریپ

پروین بی بی جہاں اب خود کفیل ہوچکی ہیں بلکہ لاہور میں ضرورت مند خواتین کو ڈرائیونگ کی مفت تربیت بھی فراہم کررہی ہیں۔ ڈی ایس پی منور ترین ایک دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے۔

اسکرین گریپ

زرغونہ منظور نے شوہر کی شہادت کے بعد پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی اور شوہر کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایچ او ہیں۔

اسکرین گریپ

ڈاکٹر ممتال سنگھ نے نے لاہور میں نوزائیدہ بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت کا یونٹ قائم کیا۔ جس کے باعث ہزاروں والدین اس یونٹ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اسی طرح ماریہ شمعون،  بلوچستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون اسٹنٹ کمنشر ہیں۔

اسکرین گریپ

سینیٹر کرشنا کماری تھرپارکر سے جن کا تعلق ہے۔ 5 فروری 2022 کو کرشنا کماری کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

اسکرین گریپ

اسی طرح بصارت سے محروم  صائمہ سلیم، اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ وہ قابل فخر شخصیات تھیں، جن کا یوم پاکستان کی تقریب میں نام پکارا گیا تو ہر ایک نے زبردست انداز میں انہیں تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔

اسکرین گریپ
Tags: ڈاکٹر امجد ثاقبصائمہ سلیمکرشنا کماریملک عدنانیوم پاکستان پریڈ
Previous Post

جسٹس فائز عیسیٰ کے صدارتی ریفرنس کے بینچ پر تحفظات

Next Post

وقار یونس ۔۔۔ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ

Next Post
وقار یونس ۔۔۔ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ

وقار یونس ۔۔۔ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist