تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا ردعمل

by ویب ڈیسک
دسمبر 23, 2025
mariam
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی معطلی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچے گا اور عوام کو تحفظ دینے والا قانون کمزور ہو جائے گا۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے زمین اور جائیداد کے برسوں اور نسلوں پر محیط مقدمات کو پہلی بار 90 دن میں نمٹانے کی حد مقرر کی تھی، تاکہ لاکھوں اہلِ پنجاب کو طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت فراہم کرتا ہے اور شہادت پر مبنی قانونی طریقہ کار کو مضبوط کرتا ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں اور اس معطلی سے قبضہ مافیا کو سہولت ملے گی، جسے عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی کے طور پر دیکھیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ قانون مظلوم عوام کو تحفظ دیتا ہے، جس میں انتظامی اور قانونی تمام پہلوؤں کو جامع انداز میں شامل کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں تک اسٹے آرڈر رہتے ہیں، اور اس قانون کے تحت پہلی بار مظلوم عوام کو فوری انصاف کے مواقع فراہم کیے گئے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قانون سازی صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے اور اسے روکنے کا نقصان کسی فرد یا سیاسی شخصیت کو نہیں بلکہ غریب، مسکین، بے کس، بیوہ اور مظلوم عوام کو پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انصاف نہ ملنے سے غریب اور مظلوم کی امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس قانون کی معطلی عوام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

Previous Post

طیارہ حادثہ: عدالت کا نجی ایئرلائن کو 5 ارب 41 کروڑ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Next Post

برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا

Next Post
دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے

برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دے دیا

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist