تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نوجوان نسل کے پسندیدہ میوزک گروپ ’بی ٹی ایس‘ کی اقوام متحدہ میں پرفارمنس

by ویب ڈیسک
ستمبر 21, 2021
نوجوان نسل کے پسندیدہ میوزک گروپ ’بی ٹی ایس‘ کی اقوام متحدہ میں پرفارمنس
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں دنیا بھر کے لیڈران کورونا وبا اور ماحولیاتی آلودگی پر اظہار خیال کررہے ہیں۔ ایسے ماحول میں اُس وقت سب کو خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا، جب عالمی شہرت یافتہ کورین میوزیکل گروپ ’بی ٹی ایس‘ کے ارکان کو بھی خطاب کے لیے مدعو کیا۔ کورین صدر نے ’بی ٹی ایس‘ کا تعارف کرایا۔ جس کے بعد گروپ کے ارکان نے باری باری آکر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران جب دنیا کو کورونا نے اپنی لپیٹ میں لیا تو ہمارے لیے یہ تجربات خاصے تکلیف دہ تھے، ہمارا اپنے پرستاروں سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کے ذریعے آنے والی نسلوں کی کہانیاں سنانے آئے ہیں،ہم نے  پرستاروں سے دریافت کیا کہ ان 2برسوں میں انہوں نے خود کو کہاں  پایا تو ہمیں کئی دلچسپ کہانیاں سننے کو ملیں۔ ’بی ٹی ایس‘ کے مطابق ہمیں کھوئی نسل کے بجائے پرامیداور پراعتماد نسل کو خوش آمدید کہنا ہوگا۔ اس موقع پر گروپ نے کورونا ویکسین کی اہمیت بھی بیان کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہمارے کنسرٹس متاثر ہوئے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں پھر سے ہم آمنے سامنے ہوں گے اور پھر سے دنیا وہی رونق، وہی تفریح اور وہی رنگ دیکھے گی جو اس وبا سے پہلے ہماری روایت تھا۔اس خطاب کے بعد گروپ کا تیار کردہ گیت ’پرمیشن ٹو ڈانس‘ بڑی سی اسکرین پر پیش کیا گیا۔ جس میں ’بی ٹی ایس‘ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، لابی اور دیگر حصوں میں یہ گیت گنگنایاہے اور سوشل میڈیا پر اس وقت خاصا چرچا میں ہے۔

Previous Post

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے دورے کی منسوخی کا بدلہ کرکٹ میدان میں لیں گے، رمیز راجا

Next Post

پاکستان، افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا، ذبیح اللہ مجاہد

Next Post
پاکستان، افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا،  ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان، افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا، ذبیح اللہ مجاہد

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist