تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

’عشرت میڈ ان چائنا‘ کا ٹیزر، محب مرزا کا ایکشن اور ایڈونچر

by ویب ڈیسک
دسمبر 18, 2021
’عشرت میڈ ان چائنا‘ کا ٹیزر، محب مرزا کا ایکشن اور ایڈونچر
Share on FacebookShare on Twitter

2006میں نجی ٹی وی چینل سے ’عشرت باجی‘ جیسا ڈراما نشر ہوا تھا، جس نے ناظرین میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔ اب اسی ڈرامے کے کردار یعنی عشرت کو لے کر کنگ فو مارشل آرٹ اور مار دھاڑ سے بھری فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ تخلیق کی جارہی ہے۔ جس ٹیزر پرستاروں کے لیے پیش کردیا گیا۔

بشکریہ ٹوئٹر

ٹیزر جیسے ہی جاری ہوا، اس کو خاصا پسند کیا جارہا ہے۔ بالخصوص محب مرزا کے ایکشن کو، جو اب تک مختلف ڈراموں میں رومانی اور جذباتی کردار ادا کرکے شہرت رکھتے ہیں۔ان کا یہ نیا روپ چاہنے والوں کے لیے چونکا دینے سے کم نہیں۔ فلم میں صنم سعید بھی جلوے لٹا رہی ہیں۔ جبکہ سارہ لورین کی ادائیں بھی خاص نظر آرہی ہیں۔

اسکرین گریپ

ان ستاروں کے علاوہ شعمون عباسی بھی ہیں۔ جبکہ لالی وڈ کے ایور گرین ولن نیر اعجاز بھی کہانی کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ کامیڈین مانی اور مصطفی چوہدری بھی فلم بینوں کو لوٹ پوٹ کرنے کے لیے بے تاب ہوں گے۔

فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ مشہور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کے ذریعے اب ایکٹنگ کے میدان میں قدم رکھنے جارہے ہیں اور ٹیزر دیکھنے کے بعد ایسا تاثر ملتا ہے کہ وہ اس تخلیق میں منفی کردار میں ہیں۔

اسکرین گریپ

فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں کی گئی ہے، جسے بہت جلد سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔’عشرت میڈان چائنا‘ ایک الف فلمز اور ڈبل ون ڈبل ون فلمز کی پروڈکشن ہے۔ جس کی نمائش کا اب چاہنے والے بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: حسن شہریار یاسینسارہ لورینشمعون عباسیصنم سعیدعشرت میڈ ان چائنا‘محب مرزا
Previous Post

تاریخ میں پہلی بار کورین نژاد دوشیزہ کا مس امریکا بننے کا کارنامہ

Next Post

کراچی : شیر شاہ میں دھماکہ، 10افراد جاں بحق

Next Post
کراچی : شیر شاہ میں دھماکہ، 10افراد جاں بحق

کراچی : شیر شاہ میں دھماکہ، 10افراد جاں بحق

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist