تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سابق محبوب کا خطرناک انتقام، شادی میں دیا گیا تحفہ دھماکے سے پھٹ گیا

by ویب ڈیسک
مئی 20, 2022
سابق محبوب کا خطرناک انتقام، شادی میں دیا گیا تحفہ دھماکے سے پھٹ گیا
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی ریاست گجرات کے گاؤں وانسد میں ایک گھر کی خوشیاں افسوسناک واقعہ میں اس وقت بدل گئی جب ایک روز قبل ہوئی شادی کی تقریب میں دلہا اور دلہن کو دیئے گئے تحفے تحائف کو کھولنے کا موقع آیا۔ گھر میں مہمانوں اور عزیر و اقارب کی بیٹھک جمی تھی اور سبھی تحفے دیکھنے کے لیے پرجوش تھے۔ اس دوران دلہا لتیش اور اس کے بھتیجے نے ایک پیکنگ کو کھولا تو اس میں ایک خوبصورت ٹیڈی بیئر نکلا، دونوں نے اسے چلانے کے لیے جیسے ہی چارجنگ میں لگایا تو وہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے لتیش اور بھتیجا دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ اہلخانہ نے ہنگامی حالت میں دونوں کو اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

بہرحال یہ جان لیوا تحفہ کس نے دیا اور کون ایسا کرنا چاہتا تھا پولیس نے جب کھوج لگائی تو معلوم ہوا کہ اس ٹیڈی بیئر میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا اور یہ تحفہ دلہن کی بڑی بہن جگریتی کے دوست راجیش پٹیل نے دیا تھا وہ دراصل جگریتی کو دوستی ختم کرنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتارنا چاہتا تھا تاہم جگریتی نے اس کا بھیجا گیا تحفہ لتیش کو شادی کے تحفے کے طور پر دے دیا تھا۔

راجیش اور جگریتی کئی سال تک دوست رہے تھے لیکن کچھ ہفتے قبل جگریتی نے اس سے دوستی ختم کردی تھی جس پر راجیش نے اسے قتل کرنے کی نیت سے ٹیڈی بیئر میں دھماکا خیز مواد نصب کرکے اسے تحفے کے طور پر ایک سہیلی کے ذریعے بھجوایا تھا، تاہم جگریتی نے اس کا بھیجا گیا تحفہ اپنے بہنوئی کو شادی کے تحفے کے طور پر دے دیا تھا۔ پولیس کے مطابق راجیش پٹیل اور اس منصوبہ بندی میں شامل اس کے دوست منوج کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ راجیش پٹیل کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Previous Post

کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کیس میں نئی پیش رفت

Next Post

گوچی کی لاکھوں کی چھتری لیکن پھر بھی کسی کام کی نہیں

Next Post
گوچی کی لاکھوں کی چھتری لیکن پھر بھی کسی کام کی نہیں

گوچی کی لاکھوں کی چھتری لیکن پھر بھی کسی کام کی نہیں

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist