تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حمزہ کے حلف کے لیے صدر کسی اورکو مقرر کریں، عدالت

by ویب ڈیسک
اپریل 22, 2022
حمزہ کے حلف کے لیے صدر کسی اورکو مقرر کریں، عدالت
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ہائی کورٹ نے گورنر پنجاب عمر چیمہ کے حمزہ شہبازسے حلف کے انکار پر صدرپاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اب اپنا کوئی نمائندہ مقرر کریں، جو حمزہ شہباز سے حلف لے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ گورنر نے وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے معذرت کی۔ سوال یہ ہے کہ اب عدالت کیا حکم دے۔ جس پرایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے حلف نہ لینے پر اسپیکر حلف لے سکتا ہےلیکن درخواست میں اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف گورنر سمجھتے ہیں کہ سارا انتخاب ہی آئین کے مطابق نہیں ہوا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شق  104 کے تحت گورنر کو مکمل اختیار حاصل ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ گورنر انکار نہیں کرسکتا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ابھی مختصر حکم لکھوا رہا ہوں جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو وزیر اعلیٰ کے حلف کے لیے کسی اور کو نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ آج ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے یہ بھی دریافت کیا کہ یہ کہاں درج ہے کہ گورنر الیکشن کو جاکر دیکھے گا؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ گورنر کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں، غیر معمولی صورتِ حال ہوئی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، ایک خاتون رکن زخمی ہوئیں، وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ تو کیا اس واقعے سے ہاؤس کی پروسیڈنگ ختم ہو جائے گی؟ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ ہماری نیت نہیں کہ کوئی تاخیر ہو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج 21 دن ہوگئے صوبے میں کوئی حکومت نہیں۔

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حکومتی اتحادی اراکین نے حملے کردیا۔ تھپڑ مارے، بالوں سے گھسیٹا اور ڈپٹی اسپیکر کی کرسی بھی اٹھا کر پھنک دی۔ #PunjabAssembly #DostMohammadMazari #DeputySpeaker #HamzaShahbaz #PervezElahi #CMPunjab #Punjab #Pakistan #Taar pic.twitter.com/JGtZw2dKY0

— Taar.TV (@taar_tv) April 16, 2022

Previous Post

وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

Next Post

کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی

Next Post
کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی

کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، قومی سلامتی کمیٹی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist