تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ابھی نندن کو ایوارڈ دینا بھارتی عوام کوخوش اور اپنی خفت مٹانا ہے،پاکستان

by ویب ڈیسک
نومبر 23, 2021
ابھی نندن کو ایوارڈ دینا بھارتی عوام کوخوش اور اپنی خفت مٹانا ہے،پاکستان
Share on FacebookShare on Twitter

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ویرچکرا دینے کے معاملے پر عوام کو خوش کرنے اور اپنی خفت مٹانے کو قرار دیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایف 16 سولہ طیارے گرانے کے بھارتی دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، مودی سرکار صرف عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عالمی ماہرین اور امریکی حکام اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ بالاکوٹ کے مقام پر کوئی پاکستانی ایف 16 طیارہ نہیں گرا، بھارت کی مضحکہ خیز کہانی کی عالمی برادری کے سامنے کوئی ساکھ نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اور فوجی اصولوں اور اقدار کے منافی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی ایئر فورس کو تگنی کا ناچ ناچاتے ہوئے 27 فروری کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، جن میں سے ایک بھارتی مگ21 طیارہ آزاد جموں و کشمیر کی حدود میں تباہ ہوگیا تھا۔ تباہ شدہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑا پھر جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا، پائلٹ کو واپس بھیجنا دلیل ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ ابھی نندن کو حکومتی ایوارڈ دیے جانے پر پاکستان میں ٹوئٹر پر ابھی نندن ورتھمان کے ہیش ٹیگ سے ایک ٹرینڈ بھی چل رہا ہے جس میں ٹوئٹر صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور بھارتی پائلٹ کو ان کی فنٹاسٹک ٹی کی چسکیاں جو انہوں نے زخمی حالت میں پاکستان میں لی تھی یاد کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ابھی نندن۔۔۔۔اپنا ہی جہاز گرانے پر اتنا بڑا انعام

https://youtu.be/Kcceb-x0SAM

Tags: ابھی نندندفتر خارجہمگ 21ویرچکرا
Previous Post

تائیکوانڈو کی پریکٹس نہ کرنے کے باوجود ٹرمپ کو بیلٹ مل گئی

Next Post

بھارتی کرکٹرز اب صرف ’حلال‘ کھانے ہی کھائیں گے

Next Post
بھارتی کرکٹرز اب صرف   ’حلال‘ کھانے ہی کھائیں گے

بھارتی کرکٹرز اب صرف ’حلال‘ کھانے ہی کھائیں گے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist