تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے

by ویب ڈیسک
دسمبر 9, 2025
دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

پاک بحریہ کے ’’ہنگور ڈے‘‘ کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1971 کی جنگ میں پاک بحریہ سمندر میں دشمن کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی اور آج بھی ملکی بحری سرحدوں کی آہنی محافظ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر لمحہ پوری قوت کے ساتھ تیارہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آبدوز ہنگور کے بہادر عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر 1971 کا وہ تاریخی کارنامہ، جس میں ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز ککری کو غرق اور کرپان کو شدید نقصان پہنچایا، آج بھی دشمن کے ذہن پر نقش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بے مثال جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، برق رفتار اور بھرپور ہو گا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ کی شاندار روایات آج بھی اسی جوش اور جذبے کے ساتھ زندہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی آٹھ جدید ہنگور کلاس آبدوزیں فلیٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں، جو بحری دفاع کو مزید مضبوط کریں گی۔ہنگور ڈے کے حوالے سے پاک بحریہ نے خصوصی دستاویزی فلم ’’ہدف‘‘ بھی جاری کر دی ہے، جو آبدوز ہنگور کے کمانڈنگ آفیسر وائس ایڈمرل (ر) احمد تسنیم کی وار ڈائری پر مبنی ہے اور اس عظیم آپریشن کی تفصیلات کو نئی نسل کے سامنے لے کر آتی ہے۔ ہنگور ڈے بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی روشن علامت کے طور پر آج بھی پوری شان کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

Previous Post

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے

Next Post

آسڑیلیا : کم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا

Next Post
cell phone

آسڑیلیا : کم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist