تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عمر شریف کے لیے ائیرایمبولینس کراچی پہنچ گئی

by ویب ڈیسک
ستمبر 27, 2021
کیا عمرشریف کو سفر کے لیے ائیرایمبولینس مل جائے گی؟
Share on FacebookShare on Twitter

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی مشکل آسان، علاج کے لیے ائیرایمولینس نے کراچی میں لینڈ کرلیا جو عمر شریف کو علاج کے لیے اب واشنگٹن تک لے جائے گی۔عمر شریف جو دل کے عارضے کا شکار ہیں اور نجی اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے۔ ان کے لیے فلائٹ آئی ایف اے 1264 فلپائنی شہر منیلا سے کراچی ائیر پورٹ پہنچی ہے۔ عمر شریف کو اتوار کی رات 11بجے امریکا روانہ کرنا تھا لیکن اُن کی طبیعت اچانک بگڑنے کے باعث فوری طور پر روانگی نہ ہوسکی۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج معالجے کی ذمے داری اٹھائی ہے، جس کے حکم پر آن کال انٹرنیشنل بکنگ پر ائیر ایمبولینس کراچی آئی ہے۔ عمر شریف کے خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ اب اُن کی حالت بہتر ہے، جنہیں ڈائیلسیز کی ضرورت نہیں۔ عمر شریف کے واشنگٹن میں معالج ڈاکٹرطارق شہاب کا کہنا ہے کہ کامیڈی کنگ کے علاج کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ جیسے ہی وہ امریکا آئیں گے، ان کے علاج کا آغاز کردیا جائے گا۔ ائیرایمبولینس میں عمر شریف کے خاندان کا کوئی رکن سفر نہیں کرے گا، کہا جارہا ہے کہ عمر شریف کے بیٹے جواد اور اہلیہ زریں غزل کمرشل پرواز کے ذریعے امریکا کا رخ کریں گی۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Previous Post

ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے معین علی نے کرکٹ میں کیسے نام چمکایا ؟

Next Post

وزیراعظم عمران خان کی سندھ حکومت کو کراچی کی ترقی میں تعاون کی پیش کش

Next Post
وزیراعظم عمران خان کی سندھ حکومت کو کراچی کی ترقی میں تعاون کی پیش کش

وزیراعظم عمران خان کی سندھ حکومت کو کراچی کی ترقی میں تعاون کی پیش کش

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist