تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

صحافی محسن بیگ گرفتار، ایف آئی اے اہلکار زخمی

by ویب ڈیسک
فروری 16, 2022
صحافی محسن بیگ گرفتار، ایف آئی اے اہلکار زخمی

بشکریہ سوشل میڈیا

Share on FacebookShare on Twitter

ایف آئی اے سائبر کرائم نے اسلام آباد میں سنیئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔  ایف آئی اے کی ٹیم جب محسن بیگ کی گرفتاری کے لیے اُن کے گھر پر پہنچی تو محسن بیگ نے مزاحمت کی۔ انہوں نے ٹیم پر فائرنگ بھی کی۔ جس کے نتیجے میں ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ ایف آئی اے حکام کی پریس ریلیز کے مطابق  اسلام آباد میں ملزم محسن بیگ کے گھر سائبر کرائم کی ٹیم نے ریڈ کی۔ جس کے لیے قانونی طور پر مجاز عدالت سے سرچ اینڈ سیز وارنٹ حاصل کیے گئے۔ جس کے جواب میں محسن بیگ  اور ان کے بیٹے اور ملازمین نے ایف آئی اے ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی  اور ان میں دو افسران سب انسپکٹر اور لیڈی سب انسپکٹر کو یرغمال بنالیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے خبروں کے مطابق  ایف آئی اے ٹیم کے افسر نے محسن بیگ کو فون کرکے باہر بلایا تو ان کا جواب تھا کہ واپس چلے جاؤ ورنہ تمہاری نوکری نہیں رہے گی۔  جبکہ ٹیم پر بندوق تان کر کہا کہ اگر گرفتار کیا تو فائر کھول دوں گا۔ ایف آئی اے ٹیم آگے بڑھی تو انہوں نے گولیاں برسانا شروع کردیں۔ گولیاں ختم ہونے پر محسن بیگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ جنہیں تھانہ مارگلہ اسلام آباد  منتقل کردیا گیا ہے۔

اُدھر محسن بیگ کے وکیل راحیل قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے موکل کی غیرقانونی حراست پر درخواست دائر کردی ہے۔ وکیل کے مطابق صبح کو سادہ کپڑوں میں کچھ افراد محسن بیگ کے گھر آئے۔ ایس پی اور ڈی ایس پی سے وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ طلب کیے گئے جو فراہم نہیں کیے گئے۔ یہ افراد محسن بیگ کو نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ اس درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کرتے ہوئے بیلف بھی مقرر کردیا۔ جو محسن بیگ کو عدالت میں پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ دوسری جانب صحافتی تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کی۔

محسن بیگ ایک زمانے میں پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی تصور کیے جاتے تھے لیکن پھر اچانک انہوں نے نامعلوم وجوہات پر تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔ جس کے بعد وہ مختلف ٹی وی شوز میں حکومتی اقدامات کی کھل کر مخالفت کرتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند دنوں پہلے محسن بیگ نے غریدہ فاروقی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے متعلق ناشائستہ اور بازاری جملے ادا کیے تھے۔

Previous Post

شعیب ملک عمر 40 سال لیکن پھر بھی جوانوں سے آگے

Next Post

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دی

Next Post
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دی

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دی

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist