تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شاہ رخ خان پھر عکس بندی میں مصروف، پرستاروں نے کیا خوش آمدید

by ویب ڈیسک
دسمبر 23, 2021
شاہ رخ خان پھر عکس بندی میں مصروف، پرستاروں نے کیا خوش آمدید
Share on FacebookShare on Twitter

بیٹے آریان کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کی فلمی مصروفیات بالکل تھم سی گئی تھیں۔ عدالتوں اور وکیلوں کے چکر لگا لگا کر شاہ رخ خان تھک گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی زیر تکمیل کئی فلمیں تعطل کا بھی شکار ہوگئیں۔ صرف شاہ رخ خان ہی نہیں ان کی اہلیہ گوری خان کی کاروباری مصروفیات بھی متاثر ہوئیں۔ جوڑے کو اس وقت راحت ملی جب آریان خان کو آخر کار ضمانت مل گئی۔ شاہ رخ خان 3ماہ تک فلمی دنیا سے دور رہنے کے بعد اب پھر سے کمر کس کر کیمرے کے سامنے آکھڑے ہوئے ہیں۔ اس وقت ان کی تمام تر توجہ کا مرکز ’پٹھان‘ نامی فلم ہے، جس کی عکس بندی کا پھر سے آغاز ہوگیا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر اسی فلم کی عکس بندی کی ایک تصویر خاصی وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک ایکشن منظر کے لیے تیار ہورہے ہیں۔ ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کی من پسند ہیروئن دپیکا پدوکون شامل ہیں جبکہ جان ابراہم بھی اس تخلیق میں نظر آئیں گے۔ فلم کے لیے شاہ ر خ خان نے خاص طور پر لمبے لمبے بال رکھے ہیں۔ پرستاروں نے بالی وڈ کے بادشاہ کافلمی دنیا میں پھر سے استقبال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ’شاہ رخ خان‘ کے نام سے ہیش ٹیگ تخلیق کیا ہے۔ جس میں کنگ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ’پٹھان‘ وہی فلم ہے، جس پر انتہا پسند آگ بگولہ تھے، جن کا کہنا تھا کہ اب شاہ رخ خان فلم کے ذریعے بھارت میں ’پٹھان‘ جیسی فلمیں بنا کر طالبان کی سرپرستی کررہے ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

بہرحال خبریں تو یہ بھی ہیں کہ شاہ رخ خان صرف اسی فلم میں ہی نہیں نئے سال کے آغاز پر ایک ایسی تخلیق میں بھی کام کرنے جارہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ سنجے دت بھی شامل ہیں۔

Tags: آریان خانپٹھاندپیکا پدوکونشاہ رخ خانگوری خان
Previous Post

گوگل میپ کی نئی سروس، ہجوم والے علاقوں کی بھی نشاندہی

Next Post

اب پاکستان میں بھی خوشی پڑھائی جائے گی

Next Post
اب پاکستان میں بھی خوشی پڑھائی جائے گی

اب پاکستان میں بھی خوشی پڑھائی جائے گی

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist